مینگلور کے مضافاتی علاقہ اُلائی بیٹو میں معصوم بچی کی عصمت دری کے بعد قتل کے معاملے میں پولس نے کیا چار لوگوں کو گرفتار؛ اُسی فیکٹری کے مزدور نکلے ملزم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th November 2021, 2:50 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 24/ نومبر (ایس او نیوز) مینگلور کے مضافاتی علاقہ اُلائی بیٹّو میں تین روز قبل ایک آٹھ سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کے بعد قتل کی واردات پیش آئی تھی جس پر کاروائی کرتےہوئے مینگلور پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جس میں سے تین  اُسی فیکٹری کے مزدور ہیں جس فیکٹری میں معصوم بچی کے والدین بھی کام کرتے ہیں، جبکہ چوتھا پتور کی ایک فیکٹری میں مزدوری کرتا ہے۔

گرفتارشدگان کی شناخت مدھیہ پردیش، پنّا ضلع کے  جئے سنگھ (21) ، مُنیم سنگھ (20) اور  مُکیش سنگھ (20) جبکہ  ایک اور کی شناخت ریاست  جھارکھنڈ کےرانچی ضلع کے منیش تِرکی (33)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گرفتار شدگان میں تین لوگ اُسی ٹائل فیکٹری کے مزدور ہیں ، البتہ مُنیم سنگھ پتور کی ایک فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا۔ مُنیم اپنے تین دوستوں سے ملنے کے لئے 21 نومبر کو متعلقہ فیکٹری  آیا تھا ۔

پریس کانفرنس کا انعقاد کرتےہوئے مینگلور پولس کمشنر این ششی کمار نے بتایا کہ  دو ملزم پہلے سے ہی بچی کو چاکلیٹ  وغیرہ دے کر اپنے کمرے میں لے جارہے تھے،  21 نومبر کو بھی  ان دونوں نے  معصوم بچی کو دوپہر کے وقت  اپنے کمرے میں لے گئے، پھر چاروں نے مل کر اس کے ساتھ زبردستی کی، جب بچی خون بہنے کی وجہ سے درد سے رونے اور چلانے لگی تو ایک نے معصوم کا بے رحمی کے ساتھ گلہ دبا کر کام تمام کردیا اور پھر فیکٹری کے قریب نالے میں  اس کو پھینک دیا۔  کمشنر نے بتایا کہ جب  بچی کے والدین  اور دیگر ورکرس بچی کو تلاش کرنے لگے تو یہ چار بھی اُن کے ساتھ تلاش کرنے میں شامل ہوگئے اور ایسا محسوس کرانے لگے جیسے اُن کو کچھ  پتہ ہی نہ ہو۔شام قریب چھ بجے بچی کی نعش نالے سے برآمد کی گئی۔ 

کمشنر نے بتایا کہ  اس معاملے کو سلجھانے کے لئے پولس کی چار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی، پوری چھان بین، سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین اور ملزموں کے اعتراف وغیرہ کے بعد ان چاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

اس نیوز کے متعلق پہلے شائع شدہ خبر:

مینگلور میں آٹھ سالہ بچی کی نعش قریبی نالے سے برآمد؛ عصمت دری کے بعد نالے میں پھینکنے کا شبہ

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...