منگلورو: ’ایک ملک ، ایک الیکشن ‘بحث کا موضوع ہی نہیں : سابق وزیر یوٹی قادر کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th March 2021, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:6؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)’ایک ملک ، ایک الیکشن ‘بحث کا موضوع ہی نہیں ہے، دراصل اس کے پیچھے دستور کی اصل منشاء کو تبدیل کرنے کا مقصد ہے، اس بات کا الزام  سابق وزیر یو ٹی قادر نے لگایا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئےکہا انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے  عوام پریشان ہیں، بحث کے لئے بے شمار عوامی مسائل ہیں ، پٹرول، ڈیزل ،پکوان گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافے سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔زمینی حقائق سے چشم پوشی کرتےہوئے جمہوری مخالف ایک ملک ایک الیکشن کو موضوع بحث نہیں بنایاجاسکتا۔ نہ ہی کانگریس نے اس کی منظوری دی ہے۔ اگر متعلقہ منصوبہ نافذ کیا جاتاہے تو علاقائی سیاسی پارٹیوں اور علاقائی مسائل کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہے گی وہ خود بخود اپنی بنیاد کھو دیں گی، اس طرح یہ بحث ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچائے گی، اسی لئے کانگریس اس کی مخالفت کررہی ہے۔

کینجارو میں موجود گوشالہ پر بات کرتےہوئے یوٹی قادر نے کہاکہ کینجارو کا گوشالہ اتی کرم زمین پر واقع ہے، وہاں سے گوشالہ ہٹانے سے پہلے گوشالےمیں موجود گائیوں کو کسی دوسرے گوشالہ میں منتقل کرنا تھا،  انہوں نے اس بات پر سخت اعتراض جتایا کہ کوئی متبادل انتظام کئے بغیر ہی  قدم اٹھایاگیا ہے  اور بے زبان جانوروں کو سڑک پر چھوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ریاست میں جب سدرامیا کی حکومت تھی تو اس وقت یہ زمین کوسٹ گارڈ کےلئے منظور کی گئی تھی۔ زمین کے اتی کرم مسئلہ کو حل کرنے کےبجائے ضلع انتظامیہ نے گوشالہ کو ہی منہدم کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔