منگلورو کے ہوائی اڈے پر4برسوں میں 32.96کروڑ روپئے مالیت کا 95.12کلوگرام سونا ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st March 2021, 9:52 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:یکم مارچ  (ایس اؤ نیوز)  منگلوروبین الاقوامی ہوائی اڈے پر 2017سے اب تک اسمگلنگ معاملات میں 95.12کلو گرام سونا ضبط کیاگیا ہے۔متعلقہ جانکاری ہوائی اڈے کے کسٹم معاون کمشنر نے ایک آرٹی آئی عرضی کے جواب میں  دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر  خلیجی ممالک سے وطن لوٹنے والے مسافروں سے متعلقہ  سونا ضبط کیاگیا ہے۔

سال 2017میں5.84کروڑ روپئے مالیت کا  19.45کلوسونا۔ سال 2018میں 13.02کروڑروپئے مالیت کا 41.58کلو سونا۔ سال 2019میں 8.16کروڑروپئے مالیت کا 22.37کلو  سونا اور سال 2020اور جنوری 2021تک 5.96کروڑروپئے مالیت کا 11.72کلوگرام سونا ضبط کیاگیا ہے۔کسٹم ایکٹ 1962کے تحت کارروائی کے بعد مرحلہ وار ضبط شدہ سونے کی نکاسی کی گئی ۔

خلیجی ممالک سے لوٹنے والے مسافر چاکلیٹ ، چوئنگ گم، فیس کریم، میک اپ کٹس، الکٹرانک اشیاء ، قلم، نیاپ کن اور  ٹرالی وھیل وغیرہ  میں چھپا کر سونا  اسمگلنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جاچکے ہیں۔ چند ایک معاملات میں مسافروں نے دوائی کے روپ میں  بھی سونا اسمگلنگ  کرنے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔