بیلتنگڈی میں نقاب پوش لٹیرے لاکھوں روپے زیورات اور نقدی اڑالے گئے؛ گھر والوں کو رسیوں سے باندھ کر کی گئی واردات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th June 2020, 12:13 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو26/جون (ایس او نیوز) کلمانجے گاؤں میں ڈاکہ زنی اور لوٹ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں لٹیرے گھر والوں کو رسیوں سے باندھنے کے بعد لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی اڑا لے گئے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق لٹیروں نے جس گھر کو نشانہ بنایا اس کا مالک اچھوت بھٹ صبح کی اولین ساعتوں میں کتوں کے بھونکنے کی آوازیں سن کر گھر سے باہر آیا تو لٹیرے اندر گھس گئے اور مکینوں پر ہتھیا ر تان لیے اور انہیں رسیوں سے باندھ دیا۔پھر کے اندر موجود نقدی اور زیورات نکال لینے کے بعد موقع پر سے فرار ہوگئے۔
    بتایا جاتا ہے کہ 320گرام سونے کے زیورات،ایک کلو گرام وزنی چاندی کی اشیاء اور25ہزار روپے نقد ی پر لٹیروں نے ہاتھ صاف کیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ 13لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔دھرمستلا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیااور کیس درج کرنے کے ساتھ تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...