مینگلور: جنوبی کینرا میں 60سالہ خاتون ہوگئی فوت، کورونا سے ہوئی 14ویں موت؛ اڈپی میں 40نئے کیسس آئے سامنے، مینگلور میں بھٹکل کے ایک عمررسیدہ شخص کی بھی رپورٹ آئی پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th June 2020, 1:54 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو29/جون (ایس او نیوز) آج صبح جنوبی کینرا میں کورونا سے متاثرہ ایک 60سالہ خاتون فوت ہوگئی جس کے ساتھ ہی ضلع  دکشن کنڑا میں کووِیڈ سے مرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی ہے۔ آج کورونا کی وجہ سے موت کا شکار ہونے والی خاتون کا تعلق منگلورو کے الال سے تھا اور وہ امراض قلب اور جگر کے علاوہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلاتھی جس کے لئے اس کا علاج چل رہا تھا۔خیال رہے کہ کل 28جون کو جنوبی کینرا میں کووِڈ سے متاثرہ تین مریضوں کی ایک ہی دن موت واقع ہوگئی تھی۔

دوسری طرف کل شام کو جاری کی گئی ہیلتھ بلٹین میں  جنوبی کینرا میں کورونا وباء کے گراف میں 97نئے پوزیٹیو معاملات کے ساتھ زبردست اچھال دکھائی دیاہے بتایا گیا ہے کہ  بھٹکل کے  ایک عمر رسیدہ معروف شخصیت کی بھی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔   جنوبی کینرا میں اب تک 673کیس پوزیٹیو نکلے ہیں ان میں سے فی الحال 238ایکٹیو معاملے ہیں اور422افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔اتوار کے دن وینلاک ہاسپٹل سے 6مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔480افراد کی جانچ رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔9لوگوں کو نگرانی کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

 کل اتوار کے دن جن 97لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے ان میں 32افرد سعودی عربیہ، قطر اور ممبئی سے واپس لوٹے ہوئے ہیں۔

 جبکہ اڈپی ضلع میں 40نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔جس کے ساتھ ضلع میں اب تک کورونا سے متاثرہونے والوں کی تعداد 1,179ہوگئی ہے۔ ان میں 18مرد، 15خواتین اور 6بچے شامل ہیں۔15متاثرین نے مہاراشٹرا سے سفر کیا ہے جبکہ ایک باگلکوٹ اور 2بنگلوروسے لوٹے ہیں۔6 ڈاکٹرس، ہیلتھ کیئر ورکرس اور کورونا واریئر کے طور پر سرگرم رہنے والے اورپچھلے مریضوں سے رابطے میں آنے والے16افراد شامل ہیں۔

 ایس ایس ایل سی کی طالبہ بھی کورونا پوزییٹیو: کل جو تازہ معاملے سامنے آئے ہیں ان میں پڈوبیدری کی ایک ایس ایس ایل سی امتحان دینے والی لڑکی بھی شامل ہے جس کے والد اور گھر کے ایک دوسرے فرد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔ اس لڑکی نے دو امتحانی پرچے لکھے تھے۔اب مزید دیگر پرچے لکھنے کی اسے اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اس کے امتحانی مرکز اور کمرے کو پوری طرح سینیٹائز کردیاگیا ہے۔

 فی الحال73مریض ابھی آئسولیشن وارڈس میں داخل ہیں، جن میں اتوار کے دن داخل کیے گئے 8افراد بھی شامل ہیں۔266لوگو ں کی جانچ رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ 

 اڈپی ضلع میں اتوار کے دن 10لوگوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1051 ہوگئی ہے۔فی الحال اُڈپی ضلع میں 126ایکٹیو معاملے موجود ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...