منڈیا میں 'پاکستان زندہ باد' نعرے لگانے والے دو بی جے پی کارکنان گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 3:52 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منڈیا 7 / مارچ  (ایس او نیوز) کرناٹکا اسمبلی احاطے میں مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے کے الزام میں تین افراد کی گرفتاری کے بعد منڈیا میں پیش آئے ایک ڈیڑھ سال پرانے معاملے میں 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ لگانے کے الزام میں دو بی جے پی کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن کے شناخت روی اور آرادھیا کے  طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
یاد رہے کہ اسمبلی والا معاملہ عام ہوتے ہی سوشیل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہوگئی جس میں دسمبر 2022 کے دوران منڈیا کے سنجے سرکل پر بی جے پی کی پاکستان مخالف ریلی میں 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگائے گئے تھے ۔ 
    
اس ویڈیو کلپ کی بنیاد پر ایک ایڈوکیٹ نے منڈیا پولیس کے پاس شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے منڈیا ویسٹ پولیس نے ملزمین کو گرفتار کیا ۔ یہ معاملہ جب پیش آیا تھا تو اس وقت بومئی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت تھی ۔
    
اصل میں بی جے پی نے مذکورہ ریلی پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے وزیر اعظم نریندرا مودی کے خلاف دئے گئے ہتک آمیز بیان کی مخالفت میں نکالی تھی اور مظاہرین 'پاکستان مردہ باد' کے نعرے لگا رہے تھے ، لیکن روی اور آرادھیا نے 'مردہ باد' کی جگہ پر 'زندہ باد' کے نعرے لگائے  تھے ۔ 
    
جانکاروں کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں نعرے بازی کے معاملے پر کارروائی کے ساتھ ڈیڑھ سال پہلے   کے معاملے پر کارروائی کرنا کانگریس کی طرف سے بی جے پی کو بالکل 'جیسے کو تیسا والا' جواب دینا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...