چلتی ٹرین پر سے مسافر گرپڑا؛ منکی ریلوے ٹریک پر ملی نعش؛ جیب سے برآمد ہونے والی رسید سے مہلوک کی ہوئی شناخت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd September 2020, 4:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 ستمبر (ایس او نیوز)  چلتی ٹرین پر سے مسافر باہر گرنے سے اُس کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت  سنتوش کمار ایم (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ  بھٹکل سے قریب 30 کلو میٹردور منکی ریلوے ٹریک پر  پیش آیا، جہاں ایک شخص کی نعش لاوارث حالت میں پڑی ہوئی تھی۔

ریلوے ٹریک پرنا معلوم نعش کے پڑے ہونے کی اطلاع رات قریب دو بجے منکی پولس کو ملی جنہوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر  منکی کے معروف سماجی کارکن ذاکر کٹنگری اور فہیم شینگیری کی مدد سے نعش کو منکی سرکاری اسپتال منتقل کرایا۔ 

ذاکر نے  ساحل آن لائن سے فون پر معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ  مہلوک شخص کی  جیب سے صرف جرمانہ عائد کی گئی ریلوے کی ایک رسید ملی تھی، جبکہ  یہ کون ہے کہاں سے کہاں جارہا تھا  کچھ پتہ نہیں چلا تھا۔

منکی پی ایس آئی نے  جرمانہ عائد کی گئی رسید سے اس بات کا پتہ لگایا کہ یہ شخص دہلی سے  منگلا ایکسپریس پر  کیرالہ کے ترویندرم جارہا تھا، بغیر ٹکٹ سفر کرنے کی وجہ سے  متھورا میں  ریلوے ماسٹر نے اس پر جرمانہ عائد کیا تھا جس کی رسید اس کی جیب سے برآمد ہوئی تھی، اُسی کو بنیاد بناتے ہوئے پولس نے چھان بین کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کا نام اور دیگر معلومات حاصل کیں ہیں۔

نعش  فی الحال منکی سرکاری اسپتال کے پوسٹ مارٹم  روم میں رکھی گئی ہے۔ مزید چھان بین جاری ہے۔ پولس اس کے گھر والوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے   تاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھروالوں کے حوالے کی جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔