مینگلور: جنوبی کینرا تک پہنچ گیا’ٹڈی دَل‘ کا حملہ۔ کورونا کے ساتھ کسانوں کے لئے شروع ہوگئی نئی آفت!

Source: S.O. News Service | Published on 1st June 2020, 12:30 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، یکم جون (ایس او نیوز) پچھلے کچھ مہینوں سے راجستھان اور شمالی ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں زرعی فصلوں کی تباہی کا سبب بننے والا ’ٹڈی دَل‘اب جنوبی کینرا تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے کورونا وباء اور لاک ڈاؤن سے پریشان حال کسانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق کڈبا تعلقہ کے نوجی بالتیل گرام اور بیلیتنگڈی تعلقہ کے شیرلالو علاقے میں فصلوں پر ٹڈی دَل نے حملہ کردیا ہے۔اس دوران محکمہ زراعت کے ڈسٹرکٹ جوائنٹ ڈائریکٹر نے کسانوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حملے سے پریشان نہ ہوں۔ محکمہ کی طرف سے سفارش کی گئی جراثیم کش دوائیاں فصلوں پرچھڑکنے سے ٹڈیاں فصل کو نقصان نہیں پہنچاتی ہیں اس لئے پہلی فرصت میں دوائیاں چھڑکنے کا کام کریں۔

خیال رہے کہ ٹڈی دل  ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد پر مشتمل ہوتا ہے۔ پھر ایک ساتھ جب یہ حملہ کرتے ہیں تو ذرا سی دیر میں پوری فصل کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے۔ ٹڈیوں کی خاصیت یہ ہے کہ وہ صرف دن کے وقت اڑتی ہوئی فصلوں پر حملہ کرتی ہیں اور رات کو درختوں اور پودوں پر آرام کرتی ہیں۔اس لئے رات کے وقت ان پر دوائیوں کا چھڑکاؤ کرکے علاقے سے بھگایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ شور شرابا کرکے یا پھر تیز دھواں کرکے بھی ٹڈی دل کو بھگایا جاسکتا ہے۔لیکن جب ایک بار یہ فصلوں پر حملہ آور ہوتی ہیں تو اسے تباہ کرکے ہی دم لیتی ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے عوام اور سرکاری افسرا ن پریشان ہیں اور اس پر ایک نئی آفت نے ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کاجینا حرام کردیا ہے، جس میں سب سے زیادہ کسان متاثر ہورہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔