بیمار، بزرگ، بچے اور حاملہ خواتین غیر ضروری ریل سفر سے بچیں: انڈین ریلوے

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2020, 8:11 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،29؍مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) انڈین ریلوے نے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر، امراض قلب جیسی بیماریوں میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین، دس برس سے کم عمر کے بچوں اور بزرگوں کو اشد ضروری نہ ہونے پر شرمک اسپیشل اور دیگر خصوصی ٹرینوں میں سفر سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ ریلوے کی وزارت نے آج یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے، ملک بھر میں روزانہ کئی شرمک اسپیشل ٹرینیں چلا رہا ہے، تاکہ مہاجر مزدوروں کی اپنے گھروں کو واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ ایسا دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ ایسے لوگ بھی شرمک اسپیشل ٹرینوں میں سفر کر رہے ہیں جو پہلے سے ہی ایسی بیماریوں میں مبتلا ہیں جس میں كووڈ-19 وبا کے دوران ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ سفر کے دوران پہلے سے بیماریوں میں مبتلا افراد کی اموات کے کچھ افسوسناک معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریلوے کی وزارت نے کہا کہ ایسے کچھ لوگوں کی حفاظت کی خاطر ریلوے کی وزارت اپیل کرتی ہے کہ پہلے سے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماری، کینسر اور کم مدافعتی بیماریوں سے دوچار افراد، حاملہ خواتین، 10 سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سال سے زیادہ کے بزرگ آپ کی صحت اور حفاظت کے لئے، جب تک انتہائی ضروری نہ ہو، ریل کا سفر کرنے سے بچیں۔

ریلوے کی وزارت نے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ملک کے کئی شہری اس وقت ریل کا سفر کرنا چاہتے ہیں اور ان ہموار طریقے سے ریل خدمات ملتی رہے، اس کے لئے ہندوستانی ریلوے کا خاندان چوبیس گھنٹے، ساتوں دن کام کر رہا ہے۔ لیکن مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے سبھی ہم وطنوں کا تعاون درکار ہے۔ ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ مسافر کسی بھی مشکل یا ہنگامی حالت میں پڑنے پر براہ مہربانی اپنے ریل خاندان سے رابطہ قائم کرنے میں ہچکچائیں نہیں۔ ہندوستانی ریلوے آپ کی خدمت میں ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔ لوگ ریلوے کے ہیلپ لائن نمبر- 139 اور 138 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔