کمٹہ میں کوارنٹین مرکز قائم کرنے کے خلاف مقامی عوام کا احتجاج۔ رہائشی علاقے سے دور منتقل کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2020, 4:06 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 17/مئی (ایس او نیوز) کمٹہ کے رہائشی علاقے کوپلکر واڈی میں قائم دیوراج ارس پوسٹ میٹرک گرلز ہاسٹل کو تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے کوارنٹین مرکز میں بدلنے کے خلاف یہاں کے مقامی باشندوں نے احتجاج شروع کیا ہے اور وہ لوگ اس مرکز کو رہائشی علاقے سے دور رکھنے کی مانگ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن پروٹوکول کے مطابق بیرون ضلع یا بیرون ریاست سے جو لوگ کمٹہ میں آئیں گے ان کو 14دن تک کوارنٹین میں رکھنا لازمی ہے۔ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری عمارتوں اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو کوارنٹین کے مقصد سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے مذکورہ ہاسٹل کو بھی کوارنٹین مرکز میں بدلنے کی کوشش جارہی ہے۔ مگر عوام اس کی سخت مخالفت پر اتر آئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کم ازکم 500مکانات موجود ہیں۔ دوہزار کے قریب افراد یہاں پر رہائش پزیر ہیں، جن میں غریبوں اور پسماندہ طبقات کی اکثریت ہے۔وہ لوگ روزانہ محنت مزدوری کرکے زندگی گزارتے ہیں۔ اور بس ابھی ابھی وہ کام دھندے پر جانے لگے ہیں۔ اگر کوارنٹین مرکز میں رکھے گئے لوگوں میں پوزیٹیو معاملات سامنے آتے ہیں تو یہاں کے رہائشی افرا د کے لئے یہ ایک خطرے کی گھنٹی ہوگی۔کیونکہ اس کے بعد اس علاقے کو سیل ڈاؤن کیا جائے گاا ور عوام کے لئے مزدوری کے لئے جانا ممکن نہیں ہوگا۔لہذا مانگ کی جارہی ہے کہ کوارنٹین کے لئے شہر کے مضافات اور آبادی سے دور علاقے میں مرکز قائم کیا جائے۔اور کسی قیمت پر بھی دیوراج ارس گرلز ہاسٹل میں لوگوں کو کوارنٹین نہ کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔