بھٹکل شمس الدین سرکل پر ڈرینیج پائپ لائن مسئلہ- میونسپل کاونسلرس نے اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر،بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور بھٹکل میونسپل چیف آفیسر کو دیا میمورنڈم 

Source: S.O. News Service | Published on 27th February 2024, 11:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 27 / فروری (ایس او نیوز) قلب شہر شمس الدین سرکل کے پاس زیر زمین ڈرینیج پائپ لائن بچھانے کا جو کام ہو رہا ہے اس سلسلے میں ہو رہی کوتاہی اور غیر سائنٹفک انداز میں پائپ بچھانے کی کوشش پر اعتراض جتاتے ہوئے بھٹکل ٹاون میونسپالٹی کے کاونسلرس نے ضلع اُترکنڑا  ڈپٹی کمشنر، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر و  میونسپل ایڈمنسٹریٹراور میونسپل چیف آفیسر  کو میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ پلان کے تحت اسے وینکٹاپور ایس پی ٹی کی طرف موڑا جائے۔
    
ٹاون میونسپل کونسل کے جملہ 23 میں سے 19 کاونسلرس کی دستخط کے ساتھ دئے گئے اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ شمس الدین سرکل پر \ شانبھاگ اینٹر پرائزس ہوناور کی طرف سے ایم ایچ حمید نامی ٹھیکیدار جو زیر زمین ڈرینیج کی پائپ لائن بچھانے کا کام کر رہا ہے اس کی گریویٹی کو شہر کے نچلے نشیبی علاقے کی طرف موڑتے ہوئے گندے پانی کے بہاو کو غوثیہ اسٹریٹ میں واقع ویٹ ویل کی طرف موڑ دیا ہے۔ 
    
ایسی صورت میں اوپری علاقے سے زیادہ مقدار میں گندے پانی کا بہاو غوثیہ اسٹریٹ کے ویٹ ویل میں آنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں اس ویٹ ویل پر طاقت سے زیادہ دباو پیدا ہوگا اور خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے گندہ پانی نشیب کے رہائشی علاقے میں گھروں اور کنووں میں گھس جائے گا۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیدار نے اوپری علاقے سے ڈرینیج کے پانی کو غوثیہ اسٹریٹ کے ویٹ ویل  کی طرف موڑنے کا جو کام کیا ہے اس کے لئے ٹی ایم سی سے کوئی اجازت نامہ بھی حاصل نہیں کیا ہے ۔ اس کے علاوہ غوثیہ اسٹریٹ کے ویٹ ویل کی صلاحیت سے زیادہ پانی کی مقدار بڑھنے سے پانی ویٹ ویل سے باہر بہنے کے جو امکانات پیدا ہوئے ہیں اس کے تعلق سے بھی ضروری کارروائی کی جائے۔ 
    
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمس الدین سرکل سے پانی کا بہاو نچلے علاقے میں موڑتے ہوئے جو ڈرینیج پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے، اسے درست کیا جائے اور اس سے پہلے اوپری علاقے کا پانی جس طرح وینکٹا پور میں موجود ایس ٹی پی کی طرف بہہ رہا تھا، اسی انداز میں شمس الدین سرکل علاقے کی پائپ لائن کی گریویٹی رکھی جائے اور اس پانی کو وینکٹاپور کی ایس پی ٹی کی طرف ہی موڑا جائے۔

بھٹکل اے سی دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا اور میونسپل افس میں میونسپل چیف آفیسر نیلکنٹھ میستا نے میمورنڈم وصول کیا۔ موجود کونسلروں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کاروار کو بذریعہ پوسٹ میمورنڈم روانہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کونسلرس قیصر محتشم، فیاض ملا، الطاف کھروری، عبد الروف نائطے اور عبد العظیم موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...