بھٹکل اور مینگلورو میں جانوروں سے بھری سواریاں ضبط؛ تین گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th June 2016, 5:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل24جون (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے پورورگا میں اور مینگلور کے کوٹار چوکی پر جمعرات صبح جانوروں سے بھری ایک ایک سواری کو پولس نے ضبط کرلیا ہے اور گاڑیوں پر سوار جملہ 25 جانوروں کو ضبط کرلیا ہے۔

بھٹکل میں جانوروں سے بھری سواری کے ساتھ ساتھ پولس نے تین لوگوں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے جن کی شناخت کنداپور تعلقہ کےعاشق ناصر، نیرل کٹے کے عادل ابراہیم اور بھٹکل صدیق اسٹریٹ کے محمد ابراہیم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بھٹکل پولس نے بتایا کہ یہ لوگ گاڑی پر بغیر کسی پرمٹ پیپر کے15 جانوروں کو لاد کر بھٹکل لارہے تھے، جسے ضبط کرلیا ہے۔

سرکل پولس انسپکٹر پرشانت نائک کی قیادت میں پی ایس آئی پرمیشورسیت سندی نے یہ کاروائی انجام دی۔

اُدھر مینگلور سے موصولہ اطلاع کے مطابق جانوروں سے بھری ایک لاری مینگلور کے کوٹار چوکی پر ضبط کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ لوگ اسکورپیو کار پر دس جانوروں کو لاد کر شہر میں داخل ہورہے تھے کہ مصدقہ اطلاع پر پولس نے متعلقہ سواری کو صبح قریب چار بجے روک دیا اور دس جانوروں کو برآمد کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ کار پر سوار ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مینگلور میں جانوروں سے بھری کار کوضبط کرنے کی کاروائی میں کدری پولس تھانہ کے انسپکٹٹر ماروتی نائک، بندر تھانہ کے انسپکٹر شانتارام اور اُروا انسپکٹر روی نائک اور دیگر حکام موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...