ساحلی کرناٹک ہی نہیں ، کہیں پر بھی اب مودی لہر نہیں؛ کرناٹکا کے لئے مودی کی دین صفر؛ کنداپور میں وزیراعلیٰ کماراسوامی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th April 2019, 12:29 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کنداپور4/اپریل (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹک ہی نہیں، بلکہ پورے ملک میں کہیں پر بھی اب مودی لہر نہیں ہے، مودی نے عوام کو صرف جھوٹے وعدے اور جھوٹی اُمیدیں دی ہیں، 2014 میں جب مودی نے بڑے بڑے وعدے کئے  تو عوام نے بڑے بڑے سپنے سجاکر مودی کو اقتدار سونپا تھا، مگر مودی نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔  کرناٹک کے لئے بھی  مودی کی دین صفر ہے، ان باتوں کا اظہار ریاست کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے کیا۔ وہ یہاں کنداپور میں بدھ کی شام کو  خواتین ماہی گیروں کی  کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد   خطاب کررہے تھے۔

اُڈپی۔چکمنگلور لوک سبھا حلقہ کے  کانگریس ۔جے ڈی ایس  متحدہ  اُمیدوار  پرمود مدھوراج   کے لئے  انتخابی پرچار کرتے ہوئے  کماراسوامی نے کہا کہ  مودی لہر اب ختم ہوچکی ہے اور اگلے انتخابات میں مودی کا دوبارہ اقتدار پر آنا ناممکن ہے، اسی لئے  مودی   اپوزیشن کو ڈرانے کے لئے  کرناٹک میں وزراء کی رہائش گاہوں پر انکم ٹیکس  کے چھاپے  لگارہے ہیں۔ کماراسوامی نے پوچھا کہ مرکزی ایجنسیاں بی جے پی وزراء کے پاس موجود کروڑوں کی بلیک منی  کو لے کر خاموش کیوں ہیں ؟  بی جے پی کے وزراء اسی بلیک منی کے ذریعے  اپوزیشن پارٹیوں کے  ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لئے کروڑوں کی پیش کش کررہے ہیں، مگر مرکزی آفسران بی جے پی کے ایسے لیڈران کے تعلق سے  خاموش  ہیں۔ کماراسوامی نے مرکزی ایجنسیوں کے آفسران کو چیلنج کیا کہ اگر اُن میں دم ہیں تو ایسے لیڈران کے خلاف کاروائی کرکے دکھائیں۔

کماراسوامی نے کہا کہ   مودی نے ملک  کو آگے بڑھانے  کے لئے کوئی صحیح پروگرام مرتب نہیں کیا، انہوں نے عوام کو بڑے بڑے ایسے وعدے کئے  کہ عوام اُن کے جھانسے میں آگئے ، مگر  مودی اب آئندہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  مودی نے ساحلی کرناٹک میں  مختلف فرقوں کے درمیان   اشتعال انگیزی پھیلانے کا کام کیا ہے، مگر اب ہمارے نوجوان ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ آگے کہا کہ ساحلی کرناٹک میں  کانگریس۔جے ڈی ایس مخلوط حکومت نے  امن و امان کی فضا قائم رکھی ہے اب عوام کو چاہئے کہ وہ  بی جے پی اُمیدوار کو سبق سکھائیں ۔

کماراسوامی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے  ملک کے عام عوام کی زندگی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اجیرن کرکے رکھ دی ہے،  نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نفاذ نے چھوٹے تاجروں کو برباد کردیا ہے۔ ملک میں کالا دھن میں اضافے کے لئے مودی   بلواسطہ طور پر  ذمہ دار ہیں۔ کماراسوامی نے مودی پر   سیاسی  پرچار کے لئے   فوجیوں کو ملک  کے تحفظ کے نام پر قربان کرنے کا بھی الزام لگایا۔

اُڈپی کے ملپے سمندر سے لاپتہ ہونے والے سات ماہی گیروں کے تعلق سے وزیراعلیٰ کماراسوامی نے کہا کہ   ان ماہی گیروں کا پتہ لگانے کے لئے  اُڈپی۔چکمنگلور کی ایم پی شوبھا کرندلاجے نے  ایک پیسے کا کام نہیں کیا حالانکہ مرکز میں اُن کی ہی حکومت ہے۔ کماراسوامی نے کہا کہ  کسی شخص کے لاپتہ ہونے کے بعد  اُسے مردہ قرار د ینے کے لئے سات سال تک انتظار کرنے کا قانون ہے،  مگر ہماری سرکار نے  لاپتہ ماہی گیروں کے خاندان کو  ابتدائی طور پر  فوراً ایک لاکھ روپیہ  کا معاوضہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاشی کا کام ہنوز جاری ہے اور اس تعلق سے ریاستی سرکار،   وزیردفاع   اور مہاراشٹرا سرکار  کے رابطے میں ہیں۔ 

خیال رہے کہ کنداپور میں  منعقدہ اس پروگرام کے بعد وزیراعلیٰ  بذریعہ روڈ بھٹکل ہوتے ہوئے کاروار کے لئے روانہ ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...