کنداپور : خودکشی معاملہ قتل میں ہوا تبدیل - بیوی اور بچوں سمیت پانچ ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 10:34 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور،22؍ اکتوبر (ایس او نیوز) پتور تعلقہ کے امپارو گاوں میں 19 اکتوبر کو خودکشی کا جو معاملہ سامنے آیا تھا اور وہ قتل کی واردات میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد پولیس نے مقتول کی بیوی، اس کے آشنا اور دو نابالغ بچوں کو گرفتار کر لیا ۔

ناگ راج (36 سال) کو قتل کرکے اسے خودکشی کا روپ دینے کے جرم میں گرفتار ملزمین کی شناخت مقتول کی بیوی مامتا (34 سال)، اس کے آشنا کمار اور دینکر کے طور پر کی گئی  ہے جبکہ اس کے دو نابالغ بچوں کو پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد ریمانڈ ہوم بھیج دیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ جب ناگ راج کی لاش شنکر نارائن ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے لئے رکھی گئی تو اس کے رشتہ داروں نے دیکھا کہ اس کے جسم اور گلے کے پاس زخموں کے نشان موجود ہیں ۔ جس کے بعد ناگ راج کی بہن ناگ رتنا نے اسے خودکشی کا معاملہ نہ مانتے ہوئے پنے بھائی کو  قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا ۔ اس نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ چند دن قبل ناگ راج نے اسے فون کرکے بتایا تھا کہ اس کی بیوی اور دوسرے لوگوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے ۔ 

پولیس نے تحقیقات کی تو قتل کیے جانے کی بات  ثابت ہوئی اور اس نے خودکشی کے کیس کو بدل کر قتل کا کیس رجسٹر کرلیا ۔ 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ  ناگ راج ایک عادی شرابی تھا اور نشہ میں دھت کر گھر میں روز ہنگامہ کھڑا کیا کرتا تھا ۔ اس کی بیوی کے ناجائز تعلقات چل رہے تھے اور یہی اس کے قتل کی وجہ ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔