کنداپور:شادی شدہ عاشقوں نے اپنے اپنے گھروں سے فرار ہونے کے بعد کرلی خود کشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2018, 12:13 PM | ساحلی خبریں |

کنداپوریکم ؍اکتوبر (ایس او نیوز)ایک طرف سپریم کورٹ نے ابھی حال ہی میں دئے گئے ایک فیصلے کے ذریعے شادی شدہ افراد کو بھی ازدواجی سے باہر عشق و عاشقی کی راہ پر چلنے کی راہ آسان کردی اور ایسے معاملات کو جرم کے دائرے سے باہر کردیا ہے۔ دوسری طرف اس سے ہونے والے اخلاقی دباؤ اور احساس جرم کی ایک تازہ مثال سامنے آئی ہے جس میں ایک شادی شدہ جوڑے نے اپنے اپنے گھر سے فرار ہونے کے بعد ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی ہے۔

شادی شدہ عاشقوں کی خودکشی کا یہ واقعہ کنداپور کے ہری پرساد لاڈج میں پیش آیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت شیرینگیری کے رہنے والے گرومورتی(43سال)اورکوپّا کی رہنے والی شاردا(30سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گرومورتی شادی شدہ ہے او راس کے تین بچے ہیں۔ جبکہ شاردا کی شاد ی شرینگیری کے رہنے والے رمیش کی بیوی تھی۔ اس کی ایک آٹھ سالہ لڑکی ہے۔ان دونوں کے بیچ عشق کا چکر چل رہا تھا۔ان دونوں نے گھر سے فرار ہونے کے بعد کنداپور پہنچ کر ہوٹل میں میاں بیوی کی حیثیت سے26ستمبرکو کمرہ حاصل کیا اور اس کے لئے انہوں نے آئی ڈی پروف بھی پیش کیا تھا۔

جب یہ دونوں ہوٹل کے کمرے سے باہرآتے جاتے نظر نہیں آئے تو30ستمبر کوروم بوائے نے کھڑکی سے جھانک کردیکھا تو معلوم دونوں کمرے کے اندر مردہ حالت میں پڑے ہوئے نظر آئے۔ فوراً پولیس کو مطلع کیا گیا تو پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ اور آئی ڈی پروف ضبط کر لیا۔تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ26ستمبر کو شاردا اپنی بچی کے اسکول جانے کی بات کہہ کر گھر سے نکلی تھی۔ جب وہ واپس نہیں لوٹی تو پھر 27ستمبر کو شاردا کے گھر والوں نے پولیس میں گم شدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ شاردا کا شوہر رمیش جو ہے وہ گرومورتی کے پاس ملازمت کیا کرتاتھا، اسی وجہ سے شاردا اور گرومورتی کے درمیان جان پہچان بڑھی اور پھر دونوں عشق میں مبتلا ہوگئے۔اس دوران دونوں میاں بیوی میں اختلافات پیدا ہوگئے ۔ اس تعلق سے شارد ا نے شرینگیری پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر کے خلاف شکایت بھی درج کروائی تھی۔اور اس کے بعد شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔

اسی طرح شرینگیری پولیس سے بھی معلومات حاصل کرنے کے بعد کنداپور نے ان دونوں عاشقوں کے گھر والوں کو ان کی خود کشی کے بارے میں اطلاع دے دی۔ معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں نے زہر کھا کر خود کشی کی ہے۔کنداپور پولیس سب انسپکٹر ہریش آر نائک نے لاڈج کے کمرے کا معائنہ کرنے کے بعدکیس درج کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...