کمٹہ جامع مسجد کے سابق امام و خطیب ہلیال کے مولانا عبدالحئی پٹیل  کا انتقال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th October 2019, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ /ہلیال :18؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے پہلے مولوی مولانا عبدالحئی فخرالدین پٹیل 88برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ بروز جمعرات کی بعد نماز عشاء ہلیال میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔

ہلیال کے پٹیل محلہ میں آنکھیں کھولنےوالے مولانا عبدالحئی نے  کمٹہ  جامع مسجد میں قریب 22-20برسوں تک امام و خطیب کی خدمات انجام دئیے ہیں۔اس کے بعد اپنے شہر ہلیال لوٹ کر کاکرگلی کی مسجد میں بھی قریب دس برسوں تک امامت کے فرائض انجام دیتےرہے۔ ان کے انتقال پر  کمٹہ جماعت المسلمین  کے عہدیداران ، ممبران سمیت کئی لوگوں نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے اور کمٹہ جماعت المسلمین کا ایک وفد سمیت کئی لوگ  ان کے جنازےمیں شریک تھے۔ سابق نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے نے بھی دکھ کا اظہارکیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔