کمٹہ: کئیرے کراس کی سڑک پر مٹی کا ڈھیر : ایک برس بعد بھی آئی آر بی کمپنی کی آنکھیں بند ؛عوام اور سواروں کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th October 2021, 4:54 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ :13؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے مرجان گرام پنچایت حدود میں کئیرے کراس پر پہاڑ کھسکنے سے سڑک پر مٹی کا ڈھیر جمع  پڑا ہے ، ایک سال بیت چکا ہے ،  ابھی تک مٹی صاف نہیں کیا گیا ہے۔ جس پر سخت ردعمل کا اظہار  کرتےہوئے عوام اور راہ گزاروں نے آئی آر بی افسران کے خلاف ناراضگی  کا اظہارکیاہے۔

انکولہ۔ کمٹہ شاہراہ کے  ورگدے سے ہوتےہوئے کمٹہ ۔ سرسی شاہراہ کو جوڑنے والی کئیرے کراس پر واقع اہم سڑک پر پہاڑ کھسکنے سے مٹی پڑی ہوئی ہے جس کےنتیجے میں آدھی سڑک  بند ہوکر ایک سال ہو چکا ہے، مگر  ابھی تک صفائی کا  کام نہیں ہواہے۔ اس کی وجہ سے متعلقہ سڑک  پر سے گزرنے والے سواروں کو ہرروز مشکلات کا سامنا  کرنا پڑرہا  ہے۔

سرسی سے گوکرن، کاروار وغیرہ جانےوالی بسیں اور سیکڑوں سواراسی سڑک سے گزرتے ہیں۔ پہاڑ کھسکنے  کے بعد بارش کے موسم میں بائک جانے کےلئے راستہ صاف کیاگیا تھا۔ اب سبھی سواریاں وہاں سے آجارہی ہیں، لوگ تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ  ایک طرف آئی آر بی کمپنی صفائی کےلئے کوئی قدم نہیں اُٹھارہی ہے وہیں دوسری طرف تعلقہ انتظامیہ بھی خاموش ہے۔

آئی آر بی کمپنی کی غافل پالیسی کےخلاف برہمی کا اظہار کرتےہوئے مقامی عوام نے ہی کسی طرح سڑک کو تھوڑا بہت  صاف کرکے سواریوں کےلئے جگہ بنائی ہے۔ یہاں  لاک ڈاؤن کے بعد سواریوں کی چہل پہل  زیادہ ہوگئی ہے۔ ایک خطرے والے گھماؤ کی سڑک پر ڈھیر ساری مٹی کے پڑےرہنے سے سواروں کو نہ صرف تکلیف و پریشانی ہورہی ہے بلکہ حادثے کا بھی خطرہ  پیدا ہوگیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔