کنداپور کے قریب کوٹا میں شادی کے پروگرام میں گھس کر پولس نے کیا لاٹھی چارج؛ دلت لیڈران نے تھانہ پہنچ کر کیا احتجاج؛ خاطی اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th December 2021, 7:54 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور 28 ڈسمبر (ایس او نیوز) شادی کی محفل میں گھس کر  پولس نے اچانک لاٹھیاں برسانی شروع کردی جس کے نتیجے میں دلہا سمیت کئی مہمان  زخمی ہوگئے۔ واردات پیر کی شب قریب دس بجے کنداپور تعلقہ کے کوٹا میں پیش آئی ہے جہاں دلت ذات کے کوراگا طبقہ سے تعلق رکھنے والے   ایک مکان میں شادی کی تقریب چل رہی تھی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ کی لڑکی سے 29 ڈسمبر کو شادی طئے ہے،مگر 27 دسمبر پیر کی شب کو ییہاں مہندی کی رسم  نبھائی جارہی تھی جس کے لئے قریبی رشتہ دار بھی آئے ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گھر پر شادی کی خوشی میں  بڑی آواز میں ڈی جے پر میوزک بج  رہی تھی جس پر ناراض پولس اہلکار اچانک گھر  کے اندر گھس گئے اور لاٹھیاں برسانی شروع کردی۔ پولس پر الزام ہے کہ انہوں نے بچے، بوڑھے  اور  خواتین کو بھی نہیں بخشا، یہاں تک کہ دلہا بھی  زخمی ہو گیا اور اسے دیگر لوگوں کے ساتھ  اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا۔

کچھ لوگوں نے بتایا کہ  ڈی جے پر جب میوزک بج رہا تھا تو  کسی  نے 112 ڈائل کر کے پولس کو شکایت کی تھی، جس پر  کاروائی کرتے ہوئے کوٹا پولس جائے وقوع پر پہنچی تھی اور میوزک کی بڑی آواز سنتے ہی لاٹھی چارج شروع کردیا تھا۔

واردات میں دلہا راجیش سمیت نو لوگوں کو  زخمی حالت میں سرکاری اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ اخبارنویسوں  سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہدین نے بتایا کہ   مہندی کا پروگرام چلنے کےدوران پولس اچانک گھر کے اندر گھس گئی  اور کہا کہ ڈی جے کو بند کردو، جیسے ہی  گھر والے  ڈی جے کو بند کرنے کے لئے آگے بڑھے،  پولس  نے بند کرنے کا  انتظار کئے بغیر ہی لاٹھیاں برسانی شروع کردی، اس دوران  پولس نے گھر کی لائٹوں کو بھی بند کردیا۔  پتہ چلا ہے کہ پولس نے بوڑھے بزرگ ، بچے اور خواتین کو بھی  نہیں بخشا اور جو بھی سامنے آیا، اُن کی بری طرح پیٹائی کی۔

پتہ چلا ہے کہ پولس نے پہلے رات نو بجے آکر ڈی جے کو بند کرنے کے لئے کہا تھا، اس پر گھر والوں نے بتایا تھا کہ  شادی کی محفل میں گھر کے قریبی رشتہ دار موجود  ہیں اور کل  28 ڈسمبر سے نائٹ کرفیو بھی شروع ہورہا  ہے، اس لئے تھوڑی دیر کے لئے ڈی جے کو بجنے دیں۔ پولس واپس لوٹ جانے کےبعد 9:40 کو دوبارہ لوٹ آئی اور کسی کو کچھ بتائے بغیر لاٹھیاں  برسانی شروع کردی اور ڈی جے کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ لائٹ کو بھی بند کردیا۔  بتایا گیا ہے کہ بعد میں پولس نے دلہا اور  ایک دلت لیڈرسمیت بعض   دیگر لوگوں کو اپنےساتھ پولس تھانہ بھی لے گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی   مقامی لوگ برہم ہوگئے اور پولس تھانہ پہنچ کر  احتجاج کرنا شروع کردیا، جس کے بعد دلہا اور دیگر لوگوں کو رہا کیا گیا۔  بعد میں منگل 28 ڈسمبرصبح  دلت لیڈران نے پولس تھانہ کا گھیراو کیا اور متعلقہ پی ایس آئی اور دیگر پولس اہلکاروں کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ برہماور سرکل پولس انسپکٹر اننتھا پدمانابھا سمیت دیگر اہلکار وں نے جائےوقوع پر پہنچ کر احتجاجیوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر دلت لیڈران نے  مطالبہ کیا کہ  خاطی پولس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ایک  دپارٹمنٹل انکوائری بٹھائی جائے۔ واقعے پر علاقہ کے عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے، ایسے میں   پولس کاروائی کی بعض وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ دلت لیڈران سمیت علاقہ کے عوام نے متنبہ کرایا ہے کہ اگر خاطی پولس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی نہیں کی گئی اور اُنہیں معطل نہیں کیا گیا  تو احتجاجی ریلی نکالی  جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔