کاسرگوڈ :  ہڑتال سے ہوئے نقصانات کی بھرپائی کے لئے پی ایف آئی لیڈروں کی جائدادیں ہونگی ضبط 

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2023, 12:50 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ،  22 ؍جنوری (ایس او نیوز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی طرف سے ریاست گیر ہڑتال منانے کے دوران  جو نقصانات ہوئے تھے اس کی بھرپائی کے لئے کیرالہ ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے ریوینیو افسران سے تال میل کے ساتھ پی ایف آئی لیڈروں کی جائدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع کیا ہے ۔
    
خیال رہے کہ پی ایف آئی نے این آئی اے کے ذریعے اپنے لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 22  ستمبر 2022 کو ریاست گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔ پولیس نے ہائی کورٹ میں جو رپورٹ داخل کی ہے اس کے مطابق اس ہڑتال کے دوران پی ایف آئی کے کارکنان نے 5.20 کروڑ روپوں کا نقصان کیا تھا ۔ اس پر ہائی کورٹ نے اس نقصان کی بھرپائی کے لئے پی ایف آئی لیڈروں کی جائدادیں ضبط کرنے سے متعلق مکمل رپورٹ ریاستی ریوینیو کمشنر کوسونپنے کا حکم دیا ہے ۔  
    
عدالت کی اس ہدایت کے تحت پولیس نے جن جائدادوں کو قرق کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس میں چنداگیری چیرٹیٹبل ٹرسٹ کی جائداد ہے جہاں سے پی ایف آئی کا ضلع دفتر کام کرتا تھا ۔ اس کے علاوہ پی ایف آئی لیڈر محمد علی ، این ایو عبدالسلام، عمر فاروق، ننجرت سراج الدین ہوسادرگا، سی ٹی سلیمان وغیرہ کی جائدادیں بھی ضبط کی جائیں گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔