کاروار کا سورج ، کمٹہ کی پرنتی بنے ایئر فورس میں فلائنگ آفیسر
کاروار18 / دسمبر (ایس او نیوز) انڈین ایئر فورس میں فلائنگ آفیسر کے طور پر پاس آوٹ ہونے والوں میں کاروار کے سورج اور کمٹہ کی پرنتی نے کے نام درج ہوگئے ۔
سورج کے والد اودئے پی مادنگیری کے بیٹے کاروار میں واقع کئیگا نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 اور 6 میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ سورج نے شروع سے ہی پائلیٹ بننے کا خواب دیکھا تھا اور کسی قسم کے ٹیوشن یا تربیت کے بغیر ہی اس نے ایئر فورس سروس سلیکشن کا امتحان پہلے ہی مرحلے میں آل انڈیا سطح پر 29 ویں رینک سے پاس کیا تھا ۔
اسی طرح کمٹہ تعلقہ کے برگی گاوں سے تعلق رکھنے والے اور مہاراشٹرا کے تھانہ میں مقیم سندھیا اور سدانندا گنپت راو جوڑے کی بیٹی پرنتی نے بھی انڈین فورس میں فلائنگ آفیسر کا منصب حاصل کر لیا ۔ پرنتی نے طالب علمی کے زمانے سے ہی اپنی بہترین ذہانت کا مظایرہ کیا اور نصابی تعلیم کے علاوہ کھیل کود میں بھی وہ بہت آگے رہتی تھی ۔ اس کا کہنا ہے کہ ملک کی خدمت کرنے کا اس کا خواب پورا ہوگیا ۔