کاروار: اترکنڑا ضلع پنچایت کی طرف سے 1ہزار 36کروڑ روپیوں کا بجٹ پیش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st May 2020, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :31؍مئی(ایس اؤ نیوز)اتر کنڑا ضلع پنچایت کا 1ہزار 36کروڑ روپیوں والا سال 2020-2021بجٹ پیش کیاگیا۔ جب کہ گزشتہ سال پنچایت کا بجٹ 953.96کروڑروپئے تھا۔

ضلع پنچایت کے دفترمیں منعقدہ ضلع پنچایت کی عام میٹنگ میں پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے بجٹ پیش کیا۔انہوں نے  متعلقہ بجٹ کو ریاستی حکومت کی طرف سے  منظوری دئے جانے کی بھی جانکاری دی۔

بجٹ  کی مختصر تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ ضلع پنچایت پروگراموں کے لئے 315.44کروڑ روپئے ، تعلقہ پنچایت پروگراموں کے لئے 720.31کروڑ روپئے اور گرام پنچایت پروگراموں کے لئے 66لاکھ روپئے مختص کئے گئےہیں۔ ضلع پنچایت اور ماتحت محکمہ جات کے عملے کی تنخواہوں کے لئے 101.17کروڑ روپئے ، کانٹراکٹ ملازمین کی تنخواہ کے لئے 80.8کروڑ روپئے، یومیہ مزدوروں کی مزدوری کے لئے 77.04لاکھ روپئے اور ترقی جاتی  کاموں کے لئے 205.04کروڑروپئے مختص کئے  گئے ہیں۔

بل کے بقیہ جات کے متعلق بحث: میٹنگ میں ممبران نے گزشہ سال میں کئے گئے کاموں کی رقم منظور  نہ  کئے جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ کانٹراکٹر بار بار اپنے بلوں کی ادائیگی کے لئے مانگ کررہے ہیں اور اس معاملے میں جوخاطی ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی مانگ کی گئی۔

ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ معاملے میں جو خاطی پائے گئے ہیں انہیں نوٹس روانہ کی جاچکی ہے، کارروائیاں جاری ہیں ، انہوں نے یقین دلایا کہ  ٹھیکداروں کے بل اداکرنے میں کوئی غفلت برتی نہیں جائے گی ۔

کوروناوائرس کے خدمات انجام دینےو الے عملہ کے لئے ہدیہ تشکر : میٹنگ میں سبھی ممبروں نے کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ میں اپنی خدمات انجام دینے والے تمام کارکنوں  کا شکریہ اداکیا۔ شری کلا شاستری نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع پنچایت کے سی ای اؤ محمد روشن نے بھٹکل کے اسپتالوں سمیت ہر جگہ کا دورہ کرتےہوئے حالات کا معائنہ کیا ہے، افسران اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر اس طرح آگے بڑھ کر کام کرنے والے بہت کم ہوتے ہیں۔

کیمس اسپتال  کے ڈاکٹرس اور عملہ نے  پانچ ماہ کے  بچے سے لے کر 83سالہ بزرگ تک کے لوگوں کی مختلف بیماروں کی تشخیص اور علاج کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ جگدیش نایک موگٹا نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ بھٹکل کے ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے بھٹکل میں لاک ڈاؤن کو لے کر صرف افسران کی میٹنگیں ہونے پر اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ اگر اختیارات کی تقسیم کی جاتی ہیں تو دوسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کو بھی روکا جاسکتا تھا۔ سوچھ بھارت، گوکرن کچرا نکاسی ، گوبر دھن منصوبے سمیت کئی ایک موضوعات پر میٹنگ میں گفتگو ہوئی ۔ میٹنگ میں نائب صدر سنتوش رینکے ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن چئترا کوٹھارکر، بسوراج دوڈمنی ، اوشا اُدئیے نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔