کاروار: بائک کو ٹکر دے کر  انجان سواری  فرار : دو ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th June 2023, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار: 7؍جون(ایس اؤ نیوز ) بائک پر سفرکے دورا ن بائک کو انجان سواری ٹکر دے کر فرار ہونے  کے نتیجےمیں دو افراد ہلاک  ہونے کا واقعہ تعلقہ کے پوسٹ چنڈیا کے قریب منگل کی رات پیش آیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت مُدگا کے مکین لنگ راج تانڈیل (39) اور آمدلی کے مکین سندیپ گنگا (31)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مہلوک لنگ راج تانڈیل  اپنی بائک کے ذریعے کاروار سے مدگا کی طرف روانہ ہوا تھا  جس کے دوران پوسٹ چنڈیا کے قریب سندیپ نے بائک سوار لنگ راج کو ہاتھ کے اشارے سے رکنے کےلئے کہاتو لنگ راج ، سندیپ کو لےکر آگے روانہ ہوا۔ دونوں بائک کے ذریعے پوسٹ چنڈیا سے گزرتے ہی ایک انجان سواری نے ٹکر دے کر فرار ہوگئی ۔ حادثے کا شکار  بائک سواروں میں سندیپ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہواتو ضلع اسپتال جانے کے دوران لنگ راج نے بھی دم توڑ دیا۔ دیہی پولس تھانہ انسپکٹر کوسومادھار نے جائےو قوع کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کرنے کے بعد دیہی پولس تھانے میں کیس درج  کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بائک سوار اُسی بس کی زد میں آکر ہلاک

  بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں اُسی بس کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  انکولہ تعلقہ کے شرگونجی  قصبہ کے رہنے والے  جیتندر گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ کاروار کے بینگا نیشنل ہائی وے 66 پر  جمعہ کو پیش آیا۔

بھٹکل میں ہرپل آن لائن کی جانب سے منعقد ہوا کامیاب طرحی نعتیہ مشاعرہ۔ ایک مصرع پر ١٢ شعراء کا مختلف انداز سامعین کی توجہ کا مرکز

نعت گوئی نہ صرف یہ کہ کار ثواب ہے بلکہ نعت سننا نعت پڑھنا نعت کہنا سب کچھ ذریعہ نجات بھی بن سکتا ہے۔اردو کے ایک ادیب نے غزل کے سلسلے میں جو کہا تھا کہ غزل چاول پر قل ھو اللہ لکھنے کے مترادف ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ نعت لکھنا نعت کہنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

بھٹکل میں پھیل رہا ہے ڈینگی بخار؛ کئی مریضوں کا مینگلوراسپتالوں میں ہورہا ہے علاج

شہر میں ایک طرف وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وہیں ہرطرف مچھروں کی بھرمارپائی جارہی ہے، ایسے میں مچھروں سے پھیلنے والی وباء ڈینگی بخار بھی تیزی کے ساتھ پھیلنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ بھٹکل کے اکثر لوگ سرکاری اسپتال میں اپنا علاج نہیں کراتے اور پرائیویٹ اسپتالوں ...