کاروار:اینڈوسلفان موبائل ہیلتھ کلینک کے اسٹاف نے دیامیمورنڈم۔ بقایا تنخواہ ادا کرنے کا مطالبہ 

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2020, 5:03 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،4؍اکتوبر (ایس او نیوز) اینڈو سلفان متاثرین کی باز آبادکاری پروگرام کے تحت scowesنامی سرسی کے ادارے کو موبائل ہیلتھ کلینک (ایمبولینس) چلانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ جس کے ذریعے ضلع میں اینڈوسلفان متاثرین کے گھر گھر جاکر انہیں طبی خدمات فراہم کی جاتی ہے۔لیکن  scowesملازمین کا کہنا ہے کہ ضلع کے 6تعلقہ جات میں اپنی خدمات انجام دے  رہے اس ادارے کے طبی  اورنیم طبی عملے کوگزشتہ 7مہینوں سے ان کی تنخواہ حکومت کی طرف سے ادارے کو ادا نہیں کی گئی ہے جس سے اس ادارے پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

تنخواہوں کے لئے فنڈجاری کرنے والے افسران جو بے توجہی برت رہے ہیں  اس کے خلاف کاروار  میں scowesسرسی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر وینکٹیش نائک اور ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ،ضلع پنچایت سی ای او کے علاوہ ایم ایل اے روپالی نائک سے ملاقات کی اور اپنی بقایا تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہوئے میمورنڈم دیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ موبائل ہیلتھ کلینک کے ذریعے ڈاکٹر، فیزیو ٹھیراپسٹ ، اسٹاف نرس، ہیلتھ اسسٹنٹ وغیرہ پر مشتمل عملہ روزانہ اینڈوسلفان متاثرین کے گھر کے دروازے تک پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتا ہے ۔لیکن    اینڈوسلفان متاثرین کی میڈیکل ریلیف کے لئے رقم جاری کرنے کی گنجائش رہنے کے باوجودمتعلقہ  افسران کی طرف سے خواہ مخواہ فنڈ   کو روکا گیا ہے۔اس طرف حکومت کی توجہ دلانے کے لئے یہ میمورنڈم  دیا گیا ہے۔اس میں واضح کیا گیا ہے کہ بقایا تنخواہ ادا ہونے تک موبائل کلینک  کے اسٹاف اپنی خدمات فراہم نہیں کریں گےاوریہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

ضلع ڈپٹی کمشنرنے میمورنڈم قبول کرنے کے بعد اینڈوسلفان موبائل کلینک اسٹاف کے مسائل جو بتائے گئے ہیں میں حکومت کی توجہ اس پر مبذول کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔