کاروار : رئیر ایڈمرل اروندن نے سنبھالا چارج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th December 2019, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:19؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)کاروار کے سی برڈ بحریہ اڈے جہاز درستی یارڈ کے ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ کے طورپر رئیر ایڈمرل کے پی اروندن نے چارج سنبھالا۔ اس سے پہلے رئیر ایڈمرل اے پی کلکرنی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔

رئیر ایڈمرل کے پی اروندن بھارتی بحریہ کے انجنئیرنگ شعبہ میں سن 1987میں شامل ہوئے تھے۔ لون والا کی بحریہ انجنئیرنگ کالج میں ’آئی این ایس شیواجی ‘ میں بی ٹک اور ممبئی کے این آئی ٹی آئی ای کالج میں ایم ٹک کیا تھا۔ اپنی بحریہ کی 30سال سے زائد  سرویس میں وہ  آئی این ایس  انڈمان ، آئی این ایس راجپوت، آئی این ایس کرپان اور آئی این ایس رنجیت میں بطور آفیسر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی خدمات کی ستائش کرتےہوئے انہیں ’چیف آف ناول اسٹاف کمنڈیشن ‘۔’ فلاگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (مغرب) کمنڈیشن  ‘اور خصوصی سیواایوارڈ سے نوازتے ہوئے عزت بخشی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔