کاروار: ریاستی بجٹ میں اترکنڑا ضلع کے لئےکوئی خاص امداد اور اسکیم کا نہیں ہوا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th February 2024, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

کاروار  :18؍فروری   (ایس اؤ نیوز )حالیہ پیش ہوئے ریاستی بجٹ میں اترکنڑا ضلع کے زراعت، سیاحت، ماہی گیری اور باغبانی سمیت بنیادی سہولیات کی ترقی کےلئے خصوصی پیکیج یا پھر امداد کی جوتوقع تھی وہ مایوسی میں تبدیل ہوگئی ہے۔ یلاپور اور کروتی کےلئے آب پاشی کےسوا  کوئی نئے منصوبے کا اعلان نہیں کیاگیا ہے۔

بجٹ میں اترکنڑا ضلع میں ماہی گیر تحقیقی مرکز کا قیام اور مرڈیشور کے نواح میں بندرگاہ کی تعمیر کا منصوبہ کا اعلان کیاگیا ہے۔ لیکن یہ دونوں منصوبے ایک ہی پیشہ کےلوگوں کو فائدہ دیں گے۔ ہمہ طبقات کو لبھانےوالے بجٹ میں اترکنڑا ضلع کےلئے صرف مایوسی ہاتھ آئی ہے۔

ماہی گیری کےلئے بہتر امداد تقسیم کی گئی ہے اور مرڈیشور میں ماہی گیر بندرگاہ کی تعمیر کے سوا اترکنڑا ضلع کےلئے کچھ بھی نہیں دیاگیا ہے۔ ضلع کا سب سےبڑا اوراہم مسئلہ سمندری کٹاؤکا مستقل  حل ڈھونڈنے میں کوئی اعلان نہیں ہےاور پھر جاری منصوبے کو امدادفراہم نہیں کی گئی ہے۔ اترکنڑا ضلع میں کریٹیکل بلاک کاقیام ہوگا۔ سرسی میں  سائنسی مرکز کاتعمیری کام ہوگا، ضلع کی زراعت، ماہی گیری اور سیاحت، صنعت کاری کی ترقی وغیرہ کو لےکر کافی امیدیں تھیں ان سب کو درکنا رکیاگیا ہے۔ مذہبی مراکز، بیچ، آبشارسمیت سیاحتی مقامات کو جوڑنے والے ٹوریزم سرکیوٹ کو مستحکم کرنے ترجیح نہیں دی گئی ہے۔ اسی طرح صنعتی علاقوں کی ترقی کےلئے کوئی خصوصی امداد بھی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...