بینگلورو ۔ مرڈیشور ٹرین کی کاروار تک توسیع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th March 2024, 12:02 AM | ساحلی خبریں |

کاروار :4؍مارچ؍(ایس اؤ نیوز)سنیچر کو منگلورو میں منعقدہ کونکن ریلوے صارفین صلاح کمیٹی میٹنگ میں ریاست کی نمائندگی کرتےہوئے کاروار کےرکن اسمبلی اور ایم سی اے لمیٹیڈ کے صدر ستیش سئیل نے  بنگلورو سے مرڈیشور کےدرمیان چلنےوالی ریل کو کاروار تک توسیع کرنےپر زور دیا تھا۔  

میٹنگ میں رکن اسمبلی ستیش سئیل کی طرف سے پیش کئے گئے ریلوے اوقات کو پسند کرتےہوئے کونکن ریلوے افسران نے بنگلورو سے مرڈیشور تک چلنےوالی ریل کو کاروار تک وسعت دینے کو لےکر ساؤتھ ویسٹرن ریلوے سے مشورہ کرنےکے بعد اوقات میں تبدیلی کرتےہوئے متعلقہ ریل کو کاروار تک توسیع کرنےکا تیقن دیاہے۔

منگلورو کے پرشین پرل ہوٹل میں منعقدہ کونکن ریلوے سیاحوں کی میٹنگ میں ستیش سئیل نے مڈگاؤں۔ منگلورو میموریل کو ہارواڑ اور مرجان میں اسٹاپ دینے پر بھی کمیٹی نے قبول کیاہے۔ اسی طرح وندے بھارت ٹرین کو گوکرن اور کنداپور میں اسٹاپ، کاروار ریلوے اسٹیشن کےسامنے سڑک کی تعمیر اور پلاٹ فارم پر لفٹ کی نصب کاری کو بھی انتظامیہ کمیٹی نےتوجہ دینے کی بات کہی ہے۔

میٹنگ میں ستیش سئیل نےجب کونکن ریلوے کے چند متاثرین کو ابھی تک معاوضہ نہیں ملنےکی بات پیش کی تو کمیٹی نےکہاکہ ڈی سی عدالت سےآنےوالےکسی بھی معاملہ کو باقی نہ رکھتے ہوئے فوری طورپر معاوضہ ادا کیاجائے گا۔ اسی طرح اگلے عملی نقشہ میں کاروار تعلقہ آمدلی میں ریلوے اسٹیشن اور مڈگیری صنعت کاری علاقے کےلئے ریلوے لائن بچھانے کو شامل کئےجانے کا تیقن دیا۔ ستیش سئیل نےمتعلقہ میٹنگ سے  کاروار۔ انکولہ حلقہ کے کئی سارے مسائل کا حل ڈھونڈنےمیں کامیابی ملنے پر خوشی کا اظہارکیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...