بھٹکل کے رپورٹر پر قاتلانہ حملہ کا معاملہ : ملزموں کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ لےکر جرنلسٹ فیڈریشن کی جانب سے ڈی سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th November 2021, 11:04 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍نومبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے کراولی سماچار ویب پورٹل کے مدیر ، رپورٹر ارجن ملیا پر نقاب پوشوں کے ذریعے گذشتہ جمعرات 18نومبر کی شام ہوئے قاتلانہ حملےکی مذمت کرتےہوئے اکھیل بھارت جرنلسٹ فیڈریشن اترکنڑا ضلع شاخ نے 6حملہ آوروں کی گرفتار ی کا مطالبہ لےکر اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کے نام بھٹکل تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کیا۔

 میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ بھٹکل کے کراولی سماچار نامی ویب پورٹل کے مدیر ، رپورٹر 18نومبر 2021بروز جمعرات کی شام بھٹکل میونسپالٹی کی عمارت میں واقع اپنے دفتر سے  بیلکے میں موجود اپنے گھر کی طرف لوٹ رہا تھا تو راستہ میں 6نقاب پوشوں نے ڈنڈوں اورلوہے کی سلاخوں سے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ واقعے کےدوران جب مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچے تو نقاب پوش حملہ آور فرار ہوگئے۔ ارجن ملیا پر کئے گئے حملے سے اس کا ہاتھ اور پیر ٹوٹ جانے سے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ معاملے کو لےکر بھٹکل دیہی پولس تھانےمیں کیس درج کیاگیا ہے۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ گذشتہ چند مہینوں سے بھٹکل میں بغیر کسی خوف وڈر کے کھلم کھلا ہورہی غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق ارجن ملیا نے اپنے یوٹیوب چینل پر رپورٹ نشر کی تھی ۔ اسی رپورٹ سےمشتعل شرپسندوں نے ارجن ملیا پر حملہ کیا ہے۔ جرنلسٹ فیڈریشن اترکنڑا ضلع شاخ ڈی سی سے مطالبہ کرتی ہے کہ معاملے کو پولس محکمہ سنجیدگی سے لے کر سبھی 6 ملزموں  کو گرفتار کرتےہوئے ان پر سخت قانونی کارروائی کرے۔ اسی طرح  ارجن ملیا اور اس کے خاندان والوں کو حفاظت مہیا کی جائے۔ اس موقع پر اترکنڑا ضلع صدر کمار نائک، بھٹکل شاخ کےصدر جئیوتم پائی ، رام چندر گونڈو غیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...