کاروار:28؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑ اضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر کے تبادلے کے متعلق پتہ چلا ہے کہ ضلع نگراں کار وزیر کوٹاشری نواس پجاری نے انہیں پڑوسی ضلع اُڈپی میں تبادلہ کرنےکے متعلق غورکررہے ہیں۔
اترکنڑا ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سمن پنیکر ضلع بھر میں غیر قانونی کارروائیوں پر قد غن لگاتے ہوئے بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں لیکن پتہ چلا ہے کہ ضلع کے دو وزراء اور ایک رکن اسمبلی کے وفد نے ان کا تبادلہ کرانے ووزیرا علیٰ سےملاقات کی ہے اور اُن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا دوسرے ضلع میں تبادلہ کیا جائے۔
اخبارات میں رپورٹ شائع ہوتے ہی ضلعی عوام کی طرف سے ایس پی کے تبادلے کی سخت مخالفت کی جارہی ہے اور انہیں اسی ضلع میں رکھنے پر زور دیا جارہا ہے ۔ وہیں ریاستی حکومت کے لئے مسئلہ یہ ہے کہ اپنی ہی پارٹی کے دو وزیر اور رکن اسمبلی کےمطالبے کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ اسی لئے ڈاکٹر سمن پنیکر کو پڑوسی ضلع اُڈپی ٹرانسفر کرکے وہاں کے ایس پی کو اترکنڑا ضلع میں ٹرانسفر کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔