کاروارمیں مزدور خاتون کو ملے ایک لاکھ روپئے؛ ایمانداری سے لوٹائے واپس :  غریب بیوہ کی شہر بھر میں ہورہی ہے ستائش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th August 2019, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:8؍اگست(ایس اؤ نیوز)  سڑک پر پڑے  ہوئے  ایک لاکھ روپئے کو ایک  مزدور بیوہ خاتون نے اصلی فرد کو واپس لوٹاتے ہوئے   ایمانداری کا بہترین نمونہ پیش کیا ہے۔ یہ واقعہ کاروار میں بدھ کو پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سداشیو گڑھ کے ناخدا محلے کی خاتون بی بی جان کاروار کے کئی گھروں میں کام کرتی ہیں، پچھلےپیر کی دوپہر بی بی جان جب  گرین اسٹریٹ سے گزر رہی تھیں تو اشوک ہوٹل کے قریب والی سڑک پر اُسے ایک پلاسٹک بیگ ملی جس   میں دوہزار نوٹوں کا ایک گٹھانظر آرہا تھا۔ بی بی جان نے اس کو اٹھایا اور اپنے شناسا ایک موز کے بیوپاری سلیمان کے پاس پہنچیں اور اسے ماجرا بتایا۔ سلیمان نے بی بی جان کو لےکر ہوم اپلائینسس کے مالک  کو سونپتے ہوئےکہا کہ وہ اس  رقم کو اصلی مالک تک پہنچائیں۔

اس دوران  پتہ چلا کہ سنیل کمار نامی ایک شخص  شہر کے سبھی پھول بیوپاریوں سے رقم جمع کرکے اپنے مالک کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے  کے لئے جب  ایک لاکھ روپئے لے کر کینرا بینک پہنچا، تو معلوم ہوا کہ اس کی جیپ میں رکھا ہوا پیسوں کا گٹھا ہی غائب ہے۔ وہ بے حد پریشان ہوگیا اور اُس نے اپنی پریشانی دوسروں کو بتائی۔

 واقعہ کی خبر ملتے ہی  ہوم اپلائنس کے مالک نے  سنیل کمار سے رابطہ کیا اور  اُس کی  ایک لاکھ کی رقم اُسے واپس لوٹادی۔  جب یہ بات سنیل کمار کو معلوم ہوئی کہ  یہ رقم ایک غریب بیوہ عورت کو ملی تھی اور اُس نے ایمانداری سے یہ رقم واپس لوٹائی ہے    تو تمام پھول بیوپاریوں نے متعلقہ خاتون کی ستائش کرتے ہوئے اپنی طرف سے بی بی جان کو 10ہزارروپئے کے انعام کا اعلان کیا۔ شہر کے ذمہ داران ابراہیم کلور، الطاف شیخ ، کھادی ملا مالک، سلیمان ، رابعہ پلازہ کے مالک امتیاز بخاری وغیرہ سبھوں  نے مل کر بی بی جان کو انعام کی رقم سونپی۔ بیوہ عورت کی ایمانداری کی شہر بھر میں خاطر خواہ ستائش کی جارہی ہے ، کئی اداروں اور تنظیموں کی طرف سے بھی خاتون  کی تہنیت کرنے اور انعامات سے نوازنے کے لئے  پروگرام طئے کئے  گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔