کاروار: ’ایم پی ۔ دفتر چلو ‘تین روزہ احتجاج : سیکڑوں مزدوروں کی ریلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2024, 2:40 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :25؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) منصوبہ جات مزدوروں کی تنخواہ طئے کرنا اور ملازمت کو مستقل کرنے جیسے مختلف مطالبات لےکر یوجنا نوکرر سنگھ اور سی آئی ٹی یو ضلع شاخ کی جانب سے ایم پی دفتر کو گھیراؤ ڈالنے والے تین روزہ احتجاج کی شروعات ہوئی ۔

شہر کےمالادیوی میدان سے شروع ہوئی مزدوروں کی ریلی میں سیکڑوں کارکنان شریک ہوئے۔ اہم راستوں سے گزرتے ہوئے ریلی ڈی سی دفتر پہنچی۔ چونکہ ایم پی کادفتر، ڈی سی دفتر سے متصل ہے تو احتجاجیوں نے ڈی سی دفتر کے سامنے جمع ہوکر اپنے مطالبات کو حل کرنے کو لےکر نعرے بازی کی۔ مزدوروں نے الزام لگایا کہ جن منصوبہ جات کو مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے انہی منصوبہ جات کی امداد میں کمی کرتے ہوئے ناانصافی کی گئی  ہے۔

احتجاج کی قیادت کررہی سی آئی ٹی یو کی ریاستی جنرل سکریٹری یمونا گاؤنکر نے کہاکہ کروڑپتی سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کے ٹیکس کو معاف کرنےو الی مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو غریب گھرانوں کی عورتیں نظر نہیں آرہی ہیں۔ سرمایہ داروں کو معاشی  تحفظ دینے والی مرکزی حکومت میں اتنی انسانیت بھی نہیں ہے کہ وہ  منصوبہ جات کے ذریعے  مزدوروں کے روزگار کو تحفظ دے۔ یمونا نے ایم پی دفتر کے بند رہنے پر سخت  ناراضگی ظاہر کرتےہوئے کہاکہ جس دفتر کو عوامی مطالبات اور شکایتوں کے لئے کھلا رہنا تھا وہ ہمیشہ بند رہتی ہے۔ تو عوام کہاں جائیں ا۔ احتجاج میں سی آئی ٹی یو کے ضلعی صدر تلک گوڈا، جئے شری ہیریکر، ودیا وئیدیا، للتا ہیگڈے ، گیتا نائک وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔