کاروار:لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی جانب سے ریاستی اور ضلعی نگراں کار نامزد :اترکنڑا کےلئےہرتال ہالپا نگراں کار اور بھٹکل کے گوند نائک سنچالک
کاروار :27؍جنوری (ایس اؤ نیوز ) بی جےپی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاستی نگراں کے طورپر رکن پارلیمان ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال اور معاون کے طورپر سدھاکر ریڈی کو نامزد کرتےہوئے ریاست کے 28لوک سبھاحلقوں کے لئے ضلعی نگراں کاروں کو بھی نامزد کیاہے۔اترکنڑا ضلع کے لئے بی جےپی لیڈر ہرتال ہالپا نگراں کار ہونگے تو بھٹکل کے گوند نائک سنچالک ہونگے۔
اترکنڑا ضلع کے لئے بی جے پی نے ریاست کے سابق وزیرساگر سے تعلق رکھنے والے ہرتال ہالپا کو ضلعی نگراں کار نامزد کیا ہے تو مغربی گھاٹ بورڈ کے سابق صدر اور بی جےپی لیڈر بھٹکل کے گوندنائک کو سنچالک کے عہدے پر فائز کیا ہے۔ خیال رہے کہ گوندنائک نے اترکنڑا بی جےپی کے ضلعی صدر کے خواہش مند تھے اور اس کے لئے انہوں نے درخواست بھی دی تھی۔ چونکہ ضلعی صدر کا عہدہ این ایس ہیگڈے کو دیاگیا ہے تو یہاں گوند نائک کو ضلعی سنچالک بنایاگیاہے۔اس سےقبل گوند نائک نے ودھان سبھا انتخابات میں بھٹکل حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر شکست کھائی تھی۔ اسی طرح دکشن کنڑا لوک سبھا حلقہ کے لئے سابق وزیر کوٹا شری نواس پجاری نگراں بنائے گئےہیں۔