ہوناور کی ندی میں تعمیر ہورہی ہے کرناٹکا کی پہلی اور ملک کی دوسری تجارتی بندرگاہ 

Source: S.O. News Service | Published on 6th February 2020, 10:52 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار6/فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے کاسرکوڈ ٹونکا علاقے میں ندی کے اندر تجارتی بندرگاہ تعمیر کی جارہی ہے جو ملک کی دوسری اور کرناٹکا کی پہلی اس قسم کی تجارتی بندرگاہ ہوگی جو ندی میں تعمیر کی جاتی ہے۔

یہ ایک نجی بندرگاہ ہے جو ہوناور پورٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی کے ذریعے اس مقام پر تعمیر کی جارہی ہے جہاں پر شراوتی اور بڈگنی ندیوں کا سمندر میں ملنے سے قبل سنگم ہوتا ہے۔شراوتی ندی کے کنارے تعمیر ہونے والی اس بندرگاہ کی لاگت کا تخمینہ 550کروڑ روپے اور تعمیری کام دسمبر 2020یا پھر جنوری 2021تک مکمل کیے جانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔بندرگاہ کی تعمیر میں بنگلورو کی جی وی آر انجینئرس اور حیدرآباد کی نارتھ کینرا سی پورٹ کمپنیوں نے مشترکہ طورپر ہوناور پورٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام سے ٹھیکہ لیا ہے۔ملک میں سب سے زیادہ نجی بندرگاہیں گجرا ت میں موجود ہیں۔ آندھرا پردیش میں 3اہم بندرگاہیں نجی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔ مہاراشٹرا اور تملناڈو میں بھی نجی بندرگاہیں موجود ہیں۔اب ضلع شمالی کینرا میں بھی جدید طرز کی نجی تجارتی بندرگاہ بننے جارہی ہے۔

بندرگاہ کی تعمیر کے لئے نجی کمپنی کو حکومت اور محکمہ بندرگاہ کی ملکیت والی 93ایکڑ زمین 30سال کے لئے لیز پر دی گئی ہے۔اور اب تعمیری کام کی ابتدائی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ پہلے مرحلے کاکام مکمل ہوتے ہی 40تا50ٹن وزنی دو جہازبیک وقت اس بندرگاہ میں لنگر انداز ہوسکیں گے۔ فی الحال کاروارکی تجارتی بندرگاہ سے سالانہ 1.25ملین ٹن اشیاء بر آمد کی جاتی ہیں۔ ہوناور کی بندرگاہ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد اس بندرگاہ سے سالانہ 5ملین ٹن اشیاء برآمد ہونے کی توقع ہے۔

ہوناور کاسرکوڈنیشنل ہائی وے 66سے ٹونکاتک 2.6کلو میٹراس بندرگاہ کے لئے رابطے کا راستہ تعمیر کیا جارہا ہے۔چونکہ بندرگاہ کے لئے ندی کی تہہ سے بڑے پیمانے پر مٹی نکالی جائے گی جس کی وجہ ماہی گیروں کو سال کے 365دن مچھلیوں کے شکار پر جانے میں آسانی ہوگی۔ گہرائی زیادہ ہوجانے کے بعد یہاں گہرے سمندروں میں ماہی گیر ی کرنے والے ٹرالرس کے لئے لنگر انداز ہونے کی سہولت حاصل ہوگی۔تجارتی بندرگاہ شروع ہوجانے سے یہاں پر روزانہ سامان سے لدے ہوئے تقریباً 1500لاریوں کی آمد ورفت ہوتی رہے گی۔ پانچ ہزار کے قریب افراد یہاں پر تجارتی سرگرمیوں میں ملوث ہوجائیں گے۔اور اس علاقے میں مختلف قسم کے کاروبار عام ہوجائیں گے۔اور بہت سارے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...