کرناٹک میں 21 جون سے کورونا لاک ڈاون میں مزید راحت کا اعلان؛ شام پانچ بجے تک تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت؛ پبلک ٹرانسپورٹ پر سے بھی پابندی ہٹی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th June 2021, 8:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 19 جون (ایس او نیوز)  کووِڈ لاک ڈاون میں اب 21 جون بروز پیر سے 5 جولائی تک مزید     چھوٹ دینے کا اعلان کیا  گیاہے۔  سنیچر شام کو کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈ یورپا نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ   کرناٹکا میں آن لاک  2.0 بنگلور اربن، اُترکنڑا، بیلگاوی، منڈیا، کوپّل، چکبالاپور، ٹمکور،کولار، گدگ، رائچور، باگلکوٹ، کلبرگی، ہاویری، رام نگر، یادگیر اور بیدر اضلاع میں  جاری کیا جائے گا۔ ان تمام 16 اضلاع میں تمام دکانوں کو پیر 21 جون سے  شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ البتہ   دیگر اضلاع میں چونکہ کورونا کے معاملات زیادہ ہیں،  اس چھوٹ سے متشنیٰ ہوں گے اور پہلے کی طرح ہی لاک ڈاون جاری رہے گا۔

اعلان شدہ  16اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ، بس سروس اور میٹرو سروس کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ کھولنے کی اجازت رہے گی، اسی طرح سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر   بھی 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ    کھولے جاسکیں گے۔ بغیر شراب والے اور بغیر ائیرکنڈیشن والے  ہوٹل،  کلب  اور ریسٹورینٹ  بھی شام پانچ بجے تک کھول سکیں گے۔ جبکہ جِم (بغیر ائیرکنڈیشن) اور لاڈجنگ   اور ریسارٹ 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔ اسٹڈیم میں کھیل کے پروگرام رکھے جاسکیں گے مگر شائقین کے بغیر ہی  کھیلوں کا انعقاد کرنا ہوگا۔

شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک شام کا کرفیو  جاری رہے گا، اسی طرح ہفتہ واری  (ویکینڈ کرفیو) یعنی جمعہ شام سات بجے سے پیر صبح پانچ بجے تک  کرفیو جاری رہے گا۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔