’کسان مخالف‘ پالیسیوں کے خلاف کل 28ستمبر کومنایا جائے گا مکمل’ کرناٹکابند ‘ مینگلور اور اڈپی میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا، بعض جگہوں پر راستہ روکو کا پلان

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2020, 1:56 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

بھٹکل،27؍ستمبر (ایس او نیوز) ’رعیت سنگھا ‘اور ’ہسیرو سینا‘کے ریاستی صدر کوڈیہلّی چندرا شیکھر کے بیان کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومت کی ’کسان مخالف‘پالیسیوں کے خلاف کل 28 ستمبر کو ’مکمل  کرناٹکابند ‘منایا جائے گا۔ریاستی اور مرکزی حکومت کی وجہ سے کسانوں کی موت اجاگر کرنے کے لئے  اس موقع پر  ’علامتی لاش‘ کا جلوس بھی نکالا جائے گا۔اور بنگلورو کے موریا سرکل  پر کسانوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں کسانوں پر اثر انداز ہونے والے ’تحویل اراضی ‘ قانون، اے پی ایم سی قانون، اشیائے ضروریہ قانون، لیبر قانون، بجلی سربراہی قانون وغیر ہ میں ترمیمات کرتے ہوئے نئے بلس منظور کیے ہیں، اس کے خلاف شمالی ہندوستان بالخصوص پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کا زبردست احتجاج چل رہا ہے۔ اب کرناٹکا اسمبلی میں بھی ایسے بلس منظور کیے گئے ہیں۔ اسی پس منظر میں کسان تنظیموں نے کرناٹکا میں ایک دن کے مکمل بند کا اعلان کیا ہے جس کی تائید بہت ساری دوسرے تنظیموں نے کی ہے۔

اڈپی میں 14تنظیموں کی تائید:  کمیونٹسٹ پارٹی آف انڈیا کے اڈپی ضلع سیکریٹری بال کرشنا شیٹی نے  ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اڈپی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں  کسان کانگریس ،کرناٹکا پرانت رعیت سنگھا، بھارتیہ راشٹریہ کانگریس، جنتادل سیکولر، دلت سنگھرش سمیتی ، سی پی آئی ایم، کرناٹکا راجہ دلت سنگھرش سمیتی، سہابالوے اڈپی، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، اڈپی ضلع مسلم اوکوٹا، کرناٹکا راشٹرا سمیتی، سی آئی ٹی یو، بھارتیہ کرسچین اوکوٹا، امبیڈکر سینا جیسی کُل  14 تنظیموں، پارٹیوں اور اداروں  کی طرف سے کل ہونے والے بند کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کینرا میں ہوگا  راستہ روکو احتجاج: اخباری اعلانات کے مطابق  کسان تنظیموں ، مزدور یونین اور دلت تنظیموں کے علاوہ دیگر اداروں کی حمایت سے کل ہونے والے کرناٹکا بند کے دوران  جنوبی کینرا سمیت ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے اور’راستہ روکو ‘ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھا کے سیکریٹری روی کرن پونچ نے بتایا کہ  منگلورو میں منی ودھان سودا کے قریب احتجاجی مظاہرا ہوگا ، جبکہ سولیا اور بی سی روڈ پر راستہ روکو احتجاج کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...