بھٹکل میں کنڑا راجیوتسوا شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st November 2018, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: یکم نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ میں کنڑیگاس کا تہوار 63واں کرناٹکا راجیوتسوا بہت ہی شان وشوکت کے ساتھ منایاگیا ۔ تعلقہ کھیل میدان  میں منعقدہ پروگرام میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے صدارت کرتے ہوئے کہاکہ منقسم کنڑا ریاست کو متحد کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ ریاست ہماراکرناٹکا ہے۔ہماری ریاست میں سبھی  ذات، نسل اور طبقہ  مل جل کررہنے سے ملک بھر میں ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ کنڑیگاس جہاں بھی رہیں وہ کنڑیگاس بن کررہیں۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹکا کو متحد کرنے والی جدوجہدکو  جنگ آزادی کی اہمیت حاصل ہونے کی بات کہی۔ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹکا راجیو تسوا ہمارے تشخص کا تہوار ہے ۔ ریاست اور کنڑا زبان کو مزید کیسے ترقی دے سکتے ہیں ؟ اس ریاست کے مسائل کیا ہیں؟ چیلنجس کیا ہیں ؟ اس کے لئے ہمیں کیا کچھ کرنا ہے ان پر توجہ دینے کی بات کہی۔  

پروگرام میں ادیبہ پورنیما نائک،انتظامی امور میں کنڑا استعمال پر  نیو انگلش ہائی اسکول کے صدر مدرس ایم کے نائک، یکشگانا کے کیشوو آچاریہ نائک، نارائن نائک، موسیقی میں پلوی نائک، جانپد میں شنکر جوگی، وریندر شانبھاگ کو راجیوتسوا رنّا نامی اعزاز سے نوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ تحصیلدار وی این باڈکر نے استقبال کیاتو بی ای اؤ ایم آر منجی نے شکریہ اداکیا۔ استاد شری دھر شیٹھ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔

ڈائس پر بھٹکل بلدیہ کے نائب صدر کے ایم اشفاق، جالی پٹن پنچایت کے صدر آدم پنمبور، کے ڈی پی ممبر ایس ایم سید عبدالعظیم ، تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت نائک، ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا، تعلقہ پنچایت افسر جے ڈی موروگوڈو، اے سی ایف بال چندر وغیرہ موجود تھے۔ ڈائس پروگرام کے بعد تعلقہ کے مختلف اسکولوں کے طلبا وطالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ اس سے قبل نیو انگلش ہائی اسکول سے تعلقہ کھیل میدان تک جلوس نکالاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...