منگلورو کے کڈبا میں کالج کی طالبات پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار - تین زخمیوں میں سے ایک کی حالت سنگین

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 1:39 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 4 / مارچ (ایس او نیوز) شہر کے قریبی علاقہ کڈبا میں واقع  سرکاری پری یونیورسٹی کالج کے احاطے میں آج صبح  دو نقاب پوش لڑکوں نے طالبات پر تیزاب پھینکا جس کی وجہ سے ایک طالبہ سنگین طور پر زخمی ہوگئی جبکہ دیگر دو طالبات کو معمولی زخم آئے ہیں ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق تیزابی حملہ کرنے والے ایک ملزم کو احاطے میں موجود دیگر طالب علموں نے پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کیا ہے جس کا نام آبین (23 سال) بتایا گیا ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق کیرالہ  سے  ہے اور وہ ایم بی اے کی پڑھائی کر رہا ہے ۔   دو ملزمین نے ایلینا سیبی، ارچنا اور امریتا کو نشانہ بنا کر ان کے اوپر اس وقت تیزاب پھینکا جب وہ امتحان دینے کی تیاری میں تھے ۔ زخمی طالبات کو فوری طور پر کڈبا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد منگلورو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ محبت میں ناکامی کی وجہ سے ملزم نے تیزابی حملہ کیا تھا ۔ اس حملے میں شدید زخمی ہونے والی طالبہ کا تعلق بھی کیرالہ سے ہے اور وہ سیکنڈ پی یو سی میں زیر تعلیم ہے ۔ 
    
اس واردات کی اطلاع ملنے پر کڈبا پولیس کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کر لیا ہے ۔ تحقیقات جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...