جوئیڈا:  ڈی وائی ایف آئی نے کیا مارپیٹ کرنے والے فاریسٹ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2020, 5:09 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا،4؍اکتوبر (ایس او نیوز) دلتوں کے  حقوق کی تنظیم اور ڈی وائی ایف آئی  نےمحکمہ جنگلات کے افسران پر  الزام لگایا ہے کہ ویر نولی جنگلاتی علاقے میں 24ستمبر کو سامنے آئے ہرن کے شکار کے معاملے میں تحقیقات کے نام پر اصل مجرمین کو پکڑنے کےبجائے سندیپ جادو، گوپال میدار، پرشو رام نامی  درج فہرست  قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد  کو  مارا پیٹا ہے۔

اس معاملے کی مذمت کرتے ہوئے ڈی وائی ایف آئی نے تحصیلدار شیلیش پرمانند کے توسط سے ہیومن رائٹس کمیشن اور ایس سی ایس ٹی کمیشن کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح مارپیٹ کرنے والے افسران کے خلاف ایس سی ایس ٹی قانو ن کے تحت معاملہ درج کیا جائے اور اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے۔

اس موقع پر ڈی وائی ایف آئی  کے ضلع سیکریٹری ڈی سیامسن کے علاوہ شانتاراؤ جان، عمران خان، دامود شیٹی، سلوم راج، ششی کانت کامبلے وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔