ریاض میں مرڈیشور جماعت کی جانب سے آج رات منعقد ہورہا ہے جشن ملن؛ عمران پرتاپ گڑھی کی ہوگی دلچسپ شاعری؛ ساحل آن لائن پر ہوگا لائیو
ریاض 25 جنوری (ایس او نیوز) سعودی عربیہ کے دارالحکومت ریاض میں آج جمعرات کی شب مرڈیشور مسلم کمیونٹی ریاض کی جانب سےحسب سابق جشن ملن اور جشن جمہوریت کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عالمی سطح کے معروف شاعر جناب عمران پرتاپ گڑھی شریک ہورہے ہیں۔
مرڈیشور جماعت کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کے ذریعے ریاض کے مختلف حصوں میں برسرروزگار مرڈیشور کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور گیٹ ٹوگیدر کے ذریعے تماموں کو متحد ہونے اور جماعت کے ساتھ اپنی وابستگی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ پروگرام میں مرڈیشور کی مختلف جماعتوں اور اداروں کے ذمہ داران کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جبکہ ممبران کے لئے ریفل ڈراء کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
پورے پروگرام کو ساحل آن لائن کے یو ٹیوب چینل پر لائیو کیا جائے گا۔ اس کے لئے تمام حضرات سے درخواست ہے کہ پہلی فرصت میں http://youtube.com/sahilonlinevideo چینل کو سبسکرائیب کرکے گھنٹی کے نشان کو دبائیں۔
یاد رہے کہ تقریب کو یادگار اور منفرد بنانے کے لئے عالمی سطح کے مشہور شاعر اورراجیہ سبھا رکن جناب عمران پرتاپ گڑھی کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اُردو ادب میں ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ ان کے بہت سارے کلام کافی مشہور ہیں، لیکن ابھی حال ہی میں دبئی میں ان کی جانب سے پیش کئے گئے فلسطینوں پر ہورہے ظلم کے خلاف کلام نے پھر ایک بار ثابت کردکھایا ہے کہ تفریح کے موقعوں پر بھی مظلوم کی حمایت میں کس طرح اپنی آواز بلند کرسکتے ہیں۔علامہ اقبال کی معروف دُعا "لب پہ آتی ہے " کو جناب عمران پرتاپ گڑھی نے جس نئے انداز میں پیش کرکے فلسطینوں کےحق میں دعا کی ہے، وہ قابل ستائش ہے۔
مرڈیشور مسلم کمیونٹی کے صدر ڈاکٹر وسیم مانی نے بتایا کہ پروگرام سعودی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے)ریاض کے لیلاتی شادی ہال میں رات کی ضیافت کے ساتھ شروع ہوگا۔ جس کے فوری بعد اسٹیج جناب عمران پرتاپ گڑھی کے حوالے کیا جائے گا جو تفریح کے ساتھ اصلاحی شاعری کے ذریعے اپنا پیغام دیں گے۔