جالی پٹن پنچایت کی جانب سے روینیو منسٹر اور ضلع نگراں کار وزیر کو سونپا گیا میمورنڈم؛ محکمہ جنگلات کی جانب سے پیش آرہی رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th January 2021, 12:16 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍جنوری (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ جالی پٹن پنچایت کی جانب سے ریاست کے روینیو منسٹر آر اشوک کو جالی پٹن پنچایت کی محکمہ تحصیل کی جانب سے واضح سرحدی نشان طئے کرنے کا مطالبہ لے کر پنچایت کی صدر شمیم بانو شیخ نے میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ 2015میں جالی گرام پنچایت کو ترقی دے کر پٹن پنچایت کا درجہ دیاگیا ہے۔ جالی دیہات کا علاقہ 60فی صد فاریسٹ اور 40فی صد روینیو زمین پر مشتمل ہے۔ دیہات کی سرحد طئے نہیں ہونے سے عوام کو کافی مشکلات پیش آر ہی ہیں۔ اسی طرح 30-40برسوں پہلے  محکمہ فاریسٹ کی طرف سے زمین کا پٹہ بھی مل چکاہے، متعلقہ زمینات پر جب گھروں یا عمارتوں کی تعمیر شروع کی جاتی ہے تو فاریسٹ محکمہ کا عملہ کافی رکاوٹیں پیش کرتاہے۔ تعلقہ بھر میں ارینیا حقو سمیتی بھی ہے اسی کے تحت دیہات کی سرحد طئے کریں تو عوام کے لئے راحت کا سامان ہوگا۔

اسی طرح جالی پٹن پنچایت کی جانب سے اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبار کو بھی میمورنڈم سونپتے ہوئےمطالبہ کیاگیا کہ جالی دیہات کی  ہمہ جہت ترقی سمیت  دیہاتوں میں  بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے اضافی امداد منظور کی  جائے۔ میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ جالی پنچایت کی آمدنی 97لاکھ روپئے ہے تو خرچ 88.36لاکھ روپئے ہے جس کی وجہ سےکوئی بھی ترقی کےکام نہیں ہوپارہے ہیں۔میمورنڈم میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ  دیہات میں پینے کے پانی ، سڑکوں کی تعمیر و درستگی اور کچرانکاسی مرکز وغیرہ  کے لئے 10ایکڑ زمین منظور کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔