بھٹکل کے ہردلعزیز شخص ضیاء الدین جاکٹی انتقال کرگئے؛ تعزیتی اجلاس میں پیش کی گئی خراج عقیدت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2022, 1:09 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کے سماجی حلقوں میں معروف اورہردلعزیز فرد سمیت سوشیل میڈیا میں متحرک شخص جناب محمد ضیاء الدین جاکٹی منگل صبح انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔ ان کے انتقال پر آج بدھ کو آزاد نگر مسجد طوبیٰ میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں مقررین نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی حق میں مغفرت کی دعائیں کیں۔

جناب ضیاء الدین صاحب اچھے بھلے اور دیکھنے میں صحت مند لگتے  تھے، منگل صبح قریب دس بجے وہ اپنی صحت کی جانچ کرنے دُختر اورنواسہ کو ساتھ لے کر کار پرسوار مینگلور جانے کے لئے نکلے تھے۔ کار بمشکل چار پانچ کلو میٹر کا فاصلہ ہی طئے کرپائی تھی کہ اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس کو دیکھتےہوئے کار واپس بھٹکل کی طرف موڑ دی گئی اور سیدھے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، مگر اسپتال پہنچنے تک وہ خالق حقیقی کی آواز پر لبیک کہہ کراپنی آخری سانس لے چکے تھے۔

آپ نے اپنی جوانی کے 38 سال عمان میں گذارے۔ قریب 10 سال پہلے ہی وہ بھٹکل آگئے تھے۔صوم وصلاة وتہجد کے پابند مرحوم ضیاء الدین صاحب نیک صفت انسان تھے، ہر شخص کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آتے تھے 

مرحوم ابوبکر فقی احمدا (جاکٹی) کے صاحبزادے جناب ضیاء الدین جاکٹی صاحب نے دسویں تک تعلیم حاصل کی، مگر عمان میں انہوں نے ایک بڑی کار کمپنی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے سیلس مین سے برانچ مینجرتک کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اس کمپنی میں قریب 38 سال تک ملازمت کی جس کے دوران ان کی ایمانداری، شرافت اور گاہکوں کے ساتھ باتیں کرنے کا انداز اور ان کے حسن سلوک  وغیرہ کو دیکھتے ہوئے انہیں بہترین سیلس مین کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

آپ کی نماز جنازہ بعد نماز عصرنوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد میں آپ کے بھتیجے مولوی مظفرجاکٹی ندوی کی امامت میں ادا کی گئی اور نوائط کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگ جنازہ میں شریک تھے۔ آپ کے پسماندگان میں اہلیہ ایک فرزند اور  پانچ دختر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے اکلوتے فرزند حافظ قرآن ہیں اور ان کی ایک دختر BDS ڈگری ہولڈر ہونے کے باوجود انتہائی درجہ کی دین دار خاتون ہے۔

ان کے انتقال پرایک طرف قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے تعزیتی کلمات پیش کرتے ہوئے ان کی اچانک موت پر نہایت افسوس کا اظہارکیا تووہیں بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن مسقط عمان نے تعزیتی قرار داد پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں مغفرت کی دعا کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔