سرسی: کیا انجلی نمبالکر ہونگی کینرا سیٹ پر کانگریسی امیدوار؟ - کیا یقینی ہے کانگریس میں شیورام ہیبّار اور سوم شیکھر کی شمولیت ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th March 2024, 2:11 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 6 / مارچ (ایس او نیوز) ایسا لگتا ہے کہ آنے والے پارلیمانی الیکشن میں کینرا سیٹ پر سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو کانگریس کی طرف سے ٹکٹ دیا جانا طے ہو گیا ہے۔ اس خیال کو تقویت اس وجہ سے ملی ہے کہ جب وزیر اعلیٰ سدا رامیا  سرسی کے بنواسی میں منعقدہ کدمبااُتسوا میں شرکت کے لئے پہنچے تو ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ انجلی نمبالکر بھی موجود تھیں ۔ 

    کانگریسی لیڈران کے ساتھ وزیراعلیٰ کی خفیہ میٹنگ : بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل بنواسی - سورب روڈ پر واقع ٹورسٹ بنگلو میں  پارلیمانی ٹکٹ کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے  سینئر کانگریسی رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کے علاوہ وزیر منکال وئیدیا، رکن اسمبلی ستیش سائل، بھیمنّا نائک، بی جے پی رکن اسمبلی شیورام ہیبار، کانگریسی لیڈر نودیت آلوا اور خانہ پور حلقے کی سابق رکن اسمبلی انجلی نمبالکر کے ساتھ  ایک خفیہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں موجود تمام لیڈروں نے نمبالکر کو امیدوار بنانے پر رضا مندی ظاہر کی ۔ اس طرح ٹکٹ ملنے کے امکانات پختہ ہونے کے ساتھ ہی نمبالکر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سفر کرکے کدمبااُتسوا میں پہنچی تھیں۔    

 وزیر اعلیٰ بھول گئے دیشپانڈے کا نام : کدمبااُتسوا پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے تمام اراکین اسمبلی اور وزیروں کے نام گنائے مگر سینئر کانگریسی سیاست داں اور رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کا نام ہی بھول گئے۔ جس کی وجہ سے اسٹیج پر ہی دیشپانڈے کے لئے ہزیمت جیسی حالت ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پاس کھڑے پرسنل سیکریٹری سے نام پوچھنے کے بعد دیشپانڈے کا تذکرہ کیا۔ 

 شیورام نے باندھے تعریفوں کے پُل :    سابق کانگریسی اور موجودہ بی جے پی رکن اسمبلی شیو رام ہیبار نے کدمباتسوا کے اسٹیج  پر وزیر اعلیٰ سدا رامیا کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے جو ترقیاتی کام کیے ہیں ان کا تذکرہ کیے بغیر رہا نہیں جاتا ۔ ہیبار نے کہا کہ سدا رامیا کے دور میں بنواسی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا قیام ، وردیا ندی سے جھیل میں پانی بھرنے کا منصوبہ جیسے اسکیموں سے بنواسی کی بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ 

جلد جاری ہوگی امیدواروں کی فہرست :  اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بتایا کہ پارلیمانی الیکشن کے امیدواروں کے تعلق  سے کانگریس پارٹی میں کوئی الجھن نہیں ہے۔ اس ضمن میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا اور امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ 

 کانگریس کے اصول قبول کریں تو استقبال ہے : بی جے پی اراکین اسمبلی شیورام ہیبار اور ایس ٹی سوم شیکھر کی کانگریس میں شمولیت کے بارے میں اخبار نویسوں کے سوال پر سدا رامیا نے کہا کہ  کانگریس سے نکل کر بی جے پی میں شامل ہونے والے لوگ وہاں پر نہیں ہیں ۔ اگر وہ کانگریس کے اصولوں کو قبول کرکے پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو ان کا استقبال ہے ۔ 

 اننت کمار ہیگڈے پر نشانہ :    اننت کمار ہیگڑے کی طرف سے ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کے پس منظر میں وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے  کہا کہ ریاست اور حلقے کی ترقی چاہنے والے رکن پارلیمان اننت کمار کی طرح بات نہیں کرتے۔ جو لوگ عوام دشمن ہوتے ہیں وہی ایسی باتیں کرتے ہیں ۔ ان کی کوئی تہذیب نہیں ہے ۔ وہ منو وادی اور ہندوتوا وادی ہیں ۔ صرف گزشتہ تین چار مہینوں سے سرگرم ہوگئے ہیں ۔ اتنے دن تک وہ کہاں تھے ؟

    دیش دروہی کون ہے ؟ :    پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جانے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں بی جے پی کارکنان نے منڈیا میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے  تھے ۔ اُس وقت بی جے پی حکومت نے اس معاملہ کو ہی ختم کر دیا تھا ۔ اب اس معاملے کے ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ 
    
    مجھے دھمکی نہیں ملی :    وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو ای میل کے ذریعے پرشورام کیفے بلاسٹ جیسے بم دھماکہ کرنے کی دھمکیاں ملنے کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہیں ملی ہے ۔  بینگلورو کے کیفے میں دھماکے  کے تعلق سے سی سی بی اور این آئی اے تحقیقات کر رہی ہے ۔ کچھ سراغ ملے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔ 

     فرقہ وارانہ زہر بونے والوں سے ہوشیار :        وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ مفاد پرست طاقتیں دھرم اور ذات پات کے نام پر منافرت کے بیج بو رہی ہیں ، ان سے عوام کو چوکنا رہنا چاہیے ۔  بابا صاحب امبیڈکر کہتے ہیں کہ ہم چاہیں جس ذات میں بھی شامل ہوں، لیکن اپنے آپ کو انسان سمجھنا چاہیے ۔ جن لوگوں کو تاریخ کی جانکاری ہوتی ہے صرف وہی مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں ۔ اس لئے ہمیں تاریخ سے آگاہ رہنا چاہیے ۔ بنواسی کی تاریخ سے نوجوان نسل کو روشناس کرنا چاہیے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...