بین الاقوامی پروازیں بدستور معطل ہیں: سعودی فضائی کمپنی

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2020, 7:36 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،15/جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی Saudia نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام بین الاقوامی پروازیں ابھی تک تا حکم ثانی معطل ہیں۔ کمپنی کے مطابق مذکورہ پروازیں بتدریج بحال کی جائیں گی اور اس کا اعلان سرکاری ذرائع سے کر دیا جائے گا۔

سعودی ایئرلائنز نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر کی گئی ٹویٹ میں بتایا کہ اس وقت صرف اُن بین الاقوامی پروازوں کی اجازت ہے جو مملکت میں مقیم افراد کو واپس لانے کے لیے جا رہی ہیں۔ ان افراد نے باقاعدہ طور پر مملکت واپسی کی درخواست پیش کی تھی۔ ایک دوسری ٹویٹ میں کمپنی نے مزید بتایا کہ "پروازوں کی بحالی بتدریج عمل میں لائی جائے گی .. اور اس حوالے سے اعلان ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کر دیا جائے گا"۔

اس سے قبل سعودی ایئرلائنز نے گذشتہ روز اپنی اندرون ملک پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا کہ جدہ اور حائل کے درمیان پروازوں کا آغاز پیر 15 جون سے ہو گا۔

سعودی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے اتوار 31 مئی 2020 سے ملکی فضائی کمپنیوں کے ذریعے اندرون ملک پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کیا تھا۔ یہ آپریشن کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں متعین کردہ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے مطابق شروع کیا گیا۔

اس موقع پر اتھارٹی نے واضح کیا تھا کہ اندرون ملک فضائی پروازوں پر پابندی کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔ اس کا مقصد سعودی ہوائی اڈوں کے راستے مسافروں کا سفر محفوظ بنانا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مملکت کے تمام ہوائی اڈوں پر احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو مکمل طور پر نافذ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسے وزارت صحت اور متعلقہ حکومتی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک فضائی پروازوں کا دوبارہ آغاز مرحلہ وار ہو گا۔ دو ہفتوں کے اندر تمام مقامات اس میں شامل ہو جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں درج ذیل ہوائی اڈوں کا آپریشن شامل ہے : ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کا پرنس محمد بن عبدالعزيز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، قصیم کا پرنس نائف بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، تبوک کا پرنس سلطان بن عبدالعزيز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جازان کا کنگ عبدالله بن عبدالعزيز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، حائل انٹرنیشنل ایئرپورٹ، باحہ میں کنگ سعود ایئرپورٹ اور نجران ایئرپورٹ.

دوسرے مرحلے میں بيشہ، طائف، ينبع، حفر الباطن اور شرورہ کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 21 مارچ 2020 کو اندرون ملک فضائی پروازوں کو معطل کر دیا تھا۔ یہ اقدام دنیا بھر میں کرونا کی وبا پھیل جانے کے تناظر میں کیا گیا۔ تاہم انسانی بنیادوں، ہنگامی صورت حال اور بیرون ملک سے مملکت واپسی کے خواہش مند شہریوں کے سفر کو اس فیصلے سے مستثنی رکھا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...