ہانگل میں غیر مرد کے ساتھ خاتون کو دیکھ کر چھ لوگوں نے جوڑے پر کیا حملہ، حملہ آوروں پر ہی لگاعصمت دری کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2024, 8:11 PM | ریاستی خبریں |

ہاویری، 12/جنوری (ایس او نیوز) ایک خاتون کو غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر چھ لوگوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر  جوڑے پر حملہ کرنے کی واردات کے بعد  خاتون اور اس کے شوہر  کی شکایت پر حملہ آوروں پر ہی خاتون کی عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 بتایا جارہا ہے  کہ خاتون دوسرے مذہب کے شخص کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں  پائی گئی تھی  جس پر  نوجوانوں کے ایک گروپ نے ہوٹل میں گھس کر حملہ کیا اور دونوں کو کمرے سے باہر کھینچ  کر اپنے ساتھ لے گئے۔

میڈیا رپورٹ کی مانیں تو  واقعہ 8 جنوری کی دو پہر کا ہے، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک 26 سالہ شادی شدہ خاتون 40 سال کے KSRTC ڈرائیور کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئی۔ برقعہ میں ملبوس خاتون دوسری برادری کے ایک مرد کے ساتھ ہوٹل میں داخل ہوتا دیکھ کر ایک آٹو ڈرائیور نے اپنی برادری کے  نوجوانوں  کو خبر دی۔15 منٹ کے اندر، 23 سے 26 سال کی عمر کے چھ افراد کا ایک گروہ ہوٹل میں گھس گیا اور ان کے کمرے میں جاکر مبینہ طور پر جوڑے پر حملہ کیا اور ہوٹل میں ان کی موجودگی پر سوال اُٹھایا۔پولیس نے بتایا کہ ہوٹل میں داخل ہونے اور کمرے میں گھس کر مارپیٹ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔ مبینہ ویڈیوز میں سے ایک میں، چھ آدمیوں کو ایک کمرے کے دروازے پر دستک دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جب ایک آدمی دروازہ کھولتا ہے تو حملہ آوروں کو اندر داخل ہوتے اور عورت کی طرف جاتے دیکھا گیا۔اس گروہ نے جوڑے کے ساتھ زبانی طور پر بدسلوکی کی ، پھر اُس پر حملہ کیا اور خاتون کو اس وقت فلمایا جب اس نے برقعے سے اپنا چہرہ ڈھانپنے کی کوشش کررہی تھی۔

ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے میڈیا میں آئی رپورٹ میں  بتایا گیا ہے  کہ وہ انہیں کمرے سے باہر گھسیٹ کر لے گئے ۔ تین موٹر سائیکلوں پر آنے والے گروہ نے جوڑے کو  الگ تھلگ جگہ پر پہنچا دیا جو ہوٹل سے تقریبا ایک کلومیٹر دور تھا۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے جوڑے کو مارنا شروع کر دیا۔ حملہ کرنے والے نوجوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی بھی کی اور اسے لاٹھیوں سے مارا۔ اس کے بعد حملہ آوروں  نے اس کے ہاتھ میں 500 روپے تھماکر اسے اپنے آبائی  گاوں  جانے کو کہا۔ بعد میں خاتون سرسی چلی گئی جہاں اس کا شوہر رہتا ہے۔

 پولیس کو اس معاملے کا پتہ  ایک دن بعد چلا اور اس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جوڑے کا سراغ لگایا۔ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر چہار شنبہ کو ایک کیس درج کیا گیا اور واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔  پولس نے بتایا تھا کہ  نوجوانوں نے  اس   خاتون کو ہوٹل میں غیر مذہب کے مرد کے ساتھ دیکھ کر اسے وہاں سے بچاکر لے گئے تھے اور خاتون نے اپنے ریکارڈ شدہ بیان میں کسی گینگ ریپ کے بارے میں نہیں بتایا تھا، البتہ شوہر نے پولس کو بتایا تھا کہ اس کی بیوی کے ساتھ گینگ ریپ ہوا ہے۔  پتہ چلا ہے کہ    بعد میں  متاثرہ خاتون نے  خود  مجسٹریٹ کے سامنے حاضر ہوکر  بیان دیا کہ  اُسے سنسان جگہ پر لے جاکر سبھی چھ لڑکوں نے  اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  ملزمین پر مختلف دفعات  کے تحت معاملات درج کئے گئے ہیں۔ پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...