اُلال پُل پر حفاظتی جالی لگانے کا کام تیز رفتاری سے جاری۔ تین مہینے کے اندر مکمل ہونے کی ہے توقع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th July 2020, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو25/جولائی (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 66پر اُلال پُل پر نیتراوتی ندی میں کو د کر خود کشی کرنے کی وارداتوں میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے اس پر حفاظتی جالی لگوانے کا مطالبہ عوام کی جانب سے کیا جارہا تھا۔گزشتہ سال جولائی میں ’کافی ڈے‘ کے مالک سدھارتھ کی خودکشی کے بعد اس مطالبے میں شدت آگئی تھی اور سرکاری طور پر یہاں باڑھ لگانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

 امسال 4جولائی کو رکن اسمبلی ویداویاس کامت نے800میٹر پل کے اطراف حفاظتی جالی لگوانے کے منصوبے کا افتتاح کیا، جسے پورا کرنے کے لئے تین ماہ کی میعاد طے کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہاں پر دو پُل موجود ہیں جن میں سے ایک منگلورو شہر کی طرف آنے کے لئے ہے اور دوسرا تھوکٹو کی طرف جانے کے لئے ہے۔پُل پرچڑھ کر ندی میں کودنے اور خود کشی کرنے سے لوگوں کو روکنے کے لئے ان پلوں کے دونوں جانب5فٹ اونچی لوہے کی جالی لگائی جارہی ہے اور اس جالی پربھی چڑھنے سے روکنے کے لئے سب سے اوپر ایک فٹ اونچے خاردار تار لگائے جائیں گے جس کا سِرا پُل کی اندرنی مڑا ہوا ہوگا۔ اس کے علاوہ سی سی کیمرے ھی لگوائے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک پُل کے ایک طرف 75%کام مکمل ہوگیا ہے۔اور بقیہ کام تین مہینے کی طے شدہ مدت میں تکمیل پانے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔