گوا میں شیواجی کے مجسمہ کی تنصیب - مقامی لوگوں نے اٹھائے پراپرٹی کے مسائل - ساؤ جوس ڈی ایریئل میں کشیدگی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2024, 1:49 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

مڈگاوں 21 / فروری (ایس او نیوز) شیواجی مہاراج کی جئے' اور 'جئے بھوانی' کے نعروں کے درمیان، اتوار کے روز ساو جوس ڈی ایریئل گاؤں میں مراٹھا جنگجو شیواجی مہاراج کا ایک قد آدم مجسمہ نصب کیا گیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے کسی کی املاک (زمین) پر مجسمے کی تنصیب  کے لیے کسی اور کی زمین کی صفائی اور راہ ہموار کرنے پر اپنی املاک کے مسائل اٹھائے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔          

    علاقے میں حالات کشیدہ ہوتے ہی سب ڈویژنل پولیس آفیسر، ڈی وائی ایس پی سنتوش دیسائی کی قیادت میں پولیس فورس کو مڑگاؤ سب ڈویژن سے متحرک کیا گیا تاکہ امن و امان کو درپیش مسئلہ اور خطرہ کو ٹالا جا سکے ۔ ویلم کے ایم ایل اے کروز سلوا کے ساتھ مقامی باشندوں نے جائے وقوع  پر جے سی بی مشینری کی موجودگی پر سوال اٹھایا اور پولیس سے جے سی بی کو واپس بھجوانے کو کہا۔
    ایریئل علاقے کے نائب سرپنچ ویلنٹ فرنانڈس گاؤں والوں کے ساتھ اس مقام پر موجود تھے کیونکہ ایک ملحقہ املاک سے متعلق قانونی حقوق اور کرایہ داری کے مسائل پیدا ہوئے تھے، جہاں سے مجسمے کو تنصیب کے لیے دوسری املاک میں لے جایا گیا تھا ۔ 

متعلقہ جائداد کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنی جائداد میں 100 مربع میٹر کے رقبے پر شیواجی مجسمے کی تنصیب کے لیے این او سی جاری کیا ہے ۔

     بجرنگ دل لیڈر ویراج دیسائی کی قیادت میں شیو پریمیوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں شیواجی مجسمہ کی تنصیب کے لیے 100 مربع میٹر رقبہ استعمال کرنے کے لیے جائداد کے مالک سے این او سی مل گیا ہے ۔ شیو پریمی غیر قانونی کام نہیں کر رہے ہیں ۔ مالک نے مورتی کو اپنی جائداد میں نصب کرنے کی رضامندی دی تھی ۔ مقامی لوگ ملحقہ جائداد کا تنازعہ اٹھا رہے ہیں جس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہے ۔  انہوں نے کہا کہ: "جائداد میں ایک کراس ہے۔  اگر مقامی لوگ یہاں تہوار منانے کے لیے صاف ستھرا طریقہ استعمال کرتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

         یہ دعوی کرتے ہوئے کہ مقامی لوگوں نے شیواجی کے مجسمے کو اس مقام پر آنے سے روکنے کے ایجنڈے کے ساتھ املاک کا مسئلہ اٹھایا ہے ، ویراج نے وارننگ دی کہ اگر مجسمہ کو توڑ پھوڑ یا نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کی گئی تو شیو پریمی بالکل خاموش نہیں رہیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...