کیا عمران خان کا حشر بھٹو جیسا ہوگا؟۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

Source: S.O. News Service | Published on 12th June 2023, 3:02 PM | عالمی خبریں | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پاکستان ٹھہرا پاکستان! وہاں سیاست کے دو تین بنیادی اصول ہیں۔ اول، ملک زمینداروں کا ہے اور ان کے مسئلہ کا تحفظ نظام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ دوئم فوج اس بنیادی نظریہ کی نگہبان ہے، اور سوئم اگر ملک میں کوئی سیاستداں یا شخص ان بنیای اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو اس گناہ کی قیمت چکانی پڑے گی۔ چہارم ہندوستان دشمنی سیاست کا ایک اہم عنصر ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ زمیندارانہ نظام اس اکیسویں صدی مین قصۂ ماضی ہے۔ ساری دنیا کی طرح پاکستانی عوام بھی زمیندارانہ نظام سے چھٹکارے کے متمنی ہیں۔ اب ’نظام‘ یعنی فوج اس تضاد کو حل کیسے کرے! عوام کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے ایک کھوکھلے جمہوری نظام کا ڈرامہ کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے ملک میں جمہوری طرز پر چناؤ ہوتے ہیں اور ایک صدر یا وزیر اعظم چنا جاتا ہے اور کہنے کو اقتدار اسی کو سونپ دیا جاتا ہے۔ لیکن اس جمہوری ڈھونگ میں فوج اس بات کا پہلے سے ہی خیال رکھتی ہے کہ جو بھی عوامی سیاستداں چن کر برسراقتدار آئے وہ اس بات کا خیال رکھے کہ وہ پاکستانی سیاست کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہرگز نہ کرے۔

لیکن جمہوریت کے بھی اپنے چند بنیادی تقاضے ہیں۔ مثلاً جس کو عوام چنتے ہیں وہ اس سے اپنی ترقی کی امید رکھتے ہیں۔ ترقی تب ہی ممکن ہو سکتی ہے جب ماضی کی بنیاد پر چل رہے زمیندارانہ نظام میں کچھ نہ کچھ تبدیلی کی جائے۔ چنانچہ اکثر عوام کا نمائندہ برسراقتدار آنے کے بعد وہ نظام کے بنیادی اصولوں سے باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔ بس یہی وہ لمحہ ہوتا ہے کہ جب پاکستانی زمیندارانہ نظام کی نگہبان فوج اس جمہوری ڈھونگ کو توڑ کر ایسی جرأت کرنے والے عوامی لیڈر کو اس کی اوقات بتا دیتی ہے۔ یعنی اپنی منمانی کی جرأت کرنے والے عوامی لیڈر کو جلد از جلد اقتدار سے نہ صرف باہر کر دیا جاتا ہے بلکہ اگر وہ اقتدار سے باہر جانے کے بعد بھی اپنی ضد پر اڑا رہتا ہے تو نظام اس کو اتنی سخت سزا دیتا ہے کہ آنے والی لمبی مدت کے لیے عوامی لیڈر ایک مثال بن جائے۔

پاکستانی سیاست کی گتھی سلجھانے کو یہ تمہید اس لیے لازمی ہے کہ قاری یہ سمجھ سکے کہ ان دنوں پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کیوں ہو رہا ہے اور اس کا آخری نتیجہ کیا ہو سکتا ہے! آئیے اب واپس چلیں پاکستان کے عوامی لیڈر عمران خان کی طرف۔ سنہ 2018 میں جب عمران خان وزیر اعظم منتخب ہوئے تو پاکستان ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کو یہ خبر تھی کہ خان صاحب ’نظام‘ یعنی فوج کی مرضی سے وزیر اعظم بنے ہیں۔ حقیقت تو یہ تھی کہ فوج نے ہی ان کو وزیر اعظم بنایا تھا۔ اس وقت فوج نواز شریف سے ناراض تھی کیونکہ وہ ہندوستان سے تعلقات بہتر کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ پھر میاں نواز شریف خود زمیندار نہیں بلکہ تاجر گھرانے سے تھے۔ وہ یہ خواب دیکھنے لگے کہ اگر ہندوستان سے تعلقات بڑھتے ہیں تو ملک میں ماڈرن کارپوریٹ یعنی تاجر لابی مضبوط ہوگی۔ ظاہر تھا کہ اس تبدیلی سے ملک کی سب سے طاقتور زمیندار لابی کمزور ہوتی۔ میاں صاحب نے اس طرح پاکستانی نظام کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی کرنے کی جرأت کی۔ بس نگہبان فوج نے جلد ہی نواز شریف کو اقتدار سے باہر کر پہلے جیل بھیجا اور پھر ان کو ملک بدر کیا۔ اب فوج ان کی جگہ عمران خان کو بطور ایک عوامی اور جمہوری نمائندہ برسراقتدار لائی۔

فوج کے کاندھے پر سوار عمران خان پہلے تو سعادت مندی سے فوج کی باتوں پر عمل درآمد کرتے رہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ وہ تو فوج کے اس قدر تابعدار تھے کہ ہر معاملے میں پہلے فوج کی مرضی پتہ کر لیتے تھے۔ لیکن جمہوری نمائندہ بہرکیف جمہوری تو ہوتا ہی ہے۔ غالباً خان صاحب اس خوش فہمی کا شکار ہو گئے کہ وہ عوام میں اس قدر مقبول ہو چکے ہیں کہ وہ فوج کی اَن دیکھی کر سکتے ہیں۔ چنانچہ انھوں نے ملک کی خارجہ پالیسی میں کچھ ایسے قدم اٹھائے جو پاکستانی بنیادی اصولوں کے خلاف تھے۔ انھوں نے روس سے اتنی قربت حاصل کر لی کہ جس روز روس نے یوکرین پر حملہ کیا عمران خان اس روز پوتن سے ملاقات کر رہے تھے۔ اسی طرح وہ سعودی عرب کے بالمقابل ترکی کو اہمیت دینے لگے۔ پہلے تو فوج نے ان کو خاموشی سے سمجھانے کی کوشش کی ہوگی۔ لیکن انھوں نے نہ صرف فوج کی بات ماننے سے انکار کر دیا بلکہ فوج کو بھی ’ٹھیک‘ کرنے کی جرأت کی۔ پہلے تو انھوں نے پاکستانی نظام کی سب سے طاقتور باڈی آئی ایس آئی کے چیف جنرل عاصم منیر کو ان کے عہدے سے ہٹوا کر ان کا تبادلہ کروا دیا۔ پھر ان کے دور کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا نے جب دوسرے ٹرم کی خواہش ظاہر کی تو خان صاحب کافی عرصے تک جنرل باجوا کی فائل دبا کر بیٹھ گئے۔ بس قیامت آ گئی۔ فوج کو لگا ہماری بلی ہم ہی سے میاؤں۔ چنانچہ اس کے بعد سے پاکستانی سیاست میں جمہوری لیڈران کا جو حشر ہوتا رہا ہے وہی سب کچھ عمران خان کے ساتھ شروع ہوا۔ وہ اقتدار سے باہر ہو گئے۔ پھر جیل گئے اور آخر میں ضمانت پر باہر آئے۔ اس بیچ وہ آئی ایس آئی چیف، جن کا عمران خان نے تبادلہ کیا تھا، جنرل عاصم منیر اب نئے چیف بن گئے۔

زمیندارانہ نظام میں اپنے حریف سے بدلہ لینا ایک اہم عنصر ہوتا ہے۔ چنانچہ اب جنرل عاصم منیر ’خان صاحب‘ کو ٹھیک سے ان کی حیثیت بتا رہے ہیں۔ تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ٹوٹ رہی ہے۔ کبھی عمران خان کے سب سے قریبی دوست و سیاسی مشیر جہاں گیر خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر نئی پارٹی بنا لی ہے اور ان کے بقول وہ اب ’ملک‘ کے مفاد میں سرگرم ہیں۔ پاکستان میں ’ملک کا مفاد‘ کے معنی نظام یعنی فوج کا مفاد ہوتا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں، عمران خان کے خلاف قتل کے الزام میں ایک مقدمہ بھی درج ہو گیا ہے۔ یعنی فوج نے عمران خان کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ نظام کی مخالفت ترک کریں ورنہ محض ان کی پارٹی ہی نہیں ختم کر دی جائے گی بلکہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ان کو بھی قتل کے الزام میں پھانسی ہو سکتی ہے۔ سنہ 1979 میں پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کو فوجی سربراہ جنرل ضیاء الحق نے ایک جھوٹے قتل کے الزام میں پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔

لب و لباب یہ کہ اب عمران خان کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ نظام کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہیں اور اپنی جان کی امان حاصل کرتے ہیں، یا پھر وہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح سولی پر چڑھنا پسند کرتے ہیں۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ لیکن پاکستانی سیاست کا عمران خان ایپی سوڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لیے پاکستانی سیاست میں ابھی چند اور اہم سین کا انتظار کیجیے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...