منڈگوڈ کے جنگلات سے صندل لکڑی کی چوری : چار گرفتار ،بی جےپی لیڈر سے بھی پوچھ تاچھ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd January 2020, 6:31 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:23؍جنوری(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کُرلی جنگلات سے دو صندل کے درختوں کو کاٹ کر غیرقانونی سپلائی کرنے  کے الزام میں فاریسٹ افسران نے چار ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے بائک اور صندل لکڑی کو ضبط کرلینےکا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تعلقہ کے بالے کوپا دیہات کے وشوناتھ بکنالکر ، سریش گوڈا، دیویندر گوڈا، بیڈسگاؤں دیہات کے ستیش نائک ہی گرفتار شدہ ملزم ہیں۔ گرفتار شدگان سے ایک ٹی وی ایس بائک اور 80500روپئے مالیت کی 23کلوگرام صندل لکڑی ضبط کرلی گئی ہے۔

سرسی کو سپلائی ہوئی صندل لکڑی ؟:تعلقہ کے جنگلات اور گھروں کے سامنے اگائے گئے صندل درختوں کو رات کے اوقات میں  غیر قانونی طورپرکاٹ کر چوروں نے سرسی کے چند افراد کو فروخت کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس سلسلےمیں فاریسٹ افسران نے ملزموں سے سخت پوچھ تاچھ کرتے ہوئے جانچ کو جاری رکھے ہوئے ہیں ،ذرائع نے خبردی ہےکہ مزید چوری کے معاملات کا پردہ فاش ہوسکتاہے۔

بی جے پی لیڈر سے پوچھ تاچھ ؟:منڈگوڈ کے توگرلی جنگلات سے چوری ہوئی صندل لکڑی سرسی کے نندن نامی فرد نے خریدنےکا الزام عائد کیاگیا ہے۔ اس سلسلےمیں فاریسٹ افسران نندن سے بھی پوچھ تاچھ کرنےکی جانکاری ملی ہے۔ گرفتار شدہ چاروں ملزمان کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق سرسی کے نندن ساگر کی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ افسران نے ابھی تک نندن کی  گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اے سی ایف والی ایس ایم کا کہنا ہےکہ صندل چوروں کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر نندن ساگر کو تحویل میں لےکر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔