ایکزٹ پولس پر اعتبار نہیں، 23مئی کا انتظارہے:ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2019, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21مئی (ایس او نیوز) ریاستی وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے لوک سبھا انتخابات کے متعلق منظر عام پر آئے ایکزٹ پول کو غیر معتبر قرار دیا۔ اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاں تک ان کا اندازہ ہے اس میں کوئی دورائے نہیں کہ این ڈی اے تمام پارٹیوں کے مقابل بڑا اتحاد بن کر ابھرے گا لیکن اکثریت سے بہت دور ہوگا۔ اسے 200تا225سیٹیں مل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایکزٹ پول اگر سچ ثابت ہوئے تو ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو عوام کے فرمان کے آگے جھکنا پڑے گا۔کرناٹک میں بی جے پی کو 18تا21سیٹیں ملنے کی پیشین گوئی کو بھی زیادتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ایکزٹ پول بنیادی حقائق سے بہت اوپر اٹھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جن کا ایکزٹ پول کرنے والی ایجنسیاں جواز پیش نہیں کرپائیں۔انہوں نے کہاکہ جو سات ایکزٹ پولس آئے ہیں ان میں سے چار میں منڈیا حلقے سے نکھل کمار سوامی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ تین سمالتا کی جیت کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ اب ان میں سے کس کو معتبر مانا جائے، انہوں نے کہاکہ ایکزٹ پولس کے غیر معتبر ڈیٹا نے لوگوں کے ذہنوں کو منتشر کردیا ہے، اسی لئے بہتر ہے کہ ان پر اعتبار کرنے کی بجائے 23 مئی کا انتظار کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...