ہوناور کے کاسرکوڈ بیچ کو پھر ایک بار عالمی سطح کی  بلیو فلیگ سند : بین الاقوامی شہرت یافتہ بیچوں کو دی جاتی ہے یہ سند

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th September 2021, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

کاروار : 25؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) ہوناور تعلقہ کے  کاسرکوڈ بیچ کو دوبارہ بلیو فلیگ کی سند عطا کی گئی ہے تواسی طرح اُڈپی ضلع کے پڈوبیدرے بیچ کو بھی اسی سند سے پھر ایک بار نوازاگیا ہے۔ اس سلسلےمیں مرکزی وزیر برائے ماحولیات بھوپیندر یادو نے ٹویٹ کرتےہوئے جانکاری دی ہے۔ اس طرح کرناٹکا کے 2ساحلی جگہوں کو بین الاقوامی سطح کی تصدیق ملی ہے۔

ڈنمارک کے کوپن ہیگن میں واقع ماحولیاتی تعلیم نامی ادارے کی طرف سے عالمی سطح کے اہل بیچوں کو یہ سند عطا کی جاتی ہے۔ نیلے سمندری کناروں کی صفائی ، سہولیات اور ساحل پر کئے گئے ماحول دوست کاموں کی بنیاد پر ماہرین کی رپورٹ کے تحت بلیو فلیگ کی سند دی جاتی ہے۔

گذشتہ برس کرناٹک کے کاسرکوڈ، پڈوبیدرے سمیت گجرات کے شیوراج پور، ڈیون گھوگلا، کیرلا کے کپاڈ، آندھراپردیش کے رشیکونڈ، اڑیسہ کے گولڈن اور انڈمان جزیرے کے رادھا نگر ساحل کو بلیو فلیگ کی سرٹیفکٹ دی گئی تھی، امسال بھی اس کو جاری رکھاگیا ہے۔

کاسرکوڈ بیچ کو گذشتہ برس جب بلیو فلیگ کا درجہ ملاتو مصدقہ طورپر ڈسمبر میں اس کا افتتاح ہواتھا۔ روزانہ ہزاروں سیاح متعلقہ بیچ کی سیر کرتےہیں۔ لیکن توکتے طوفان کے دوران میں کاسرکوڈ بیچ کو بھاری نقصان پہنچاتھا، ضلع انتظامیہ نے اس کی درستی بھی کی تھی پھر سیلاب کی وجہ سےبیچ کا کٹاؤ ہونے سے نقصان ہواتھا۔ یہاں سمندری کٹاؤ کو روکنا ہی بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے باوجود کاسرکوڈ بیچ کو عالمی سطح کے بیچ کی طرح ترقی دی گئی ہے۔ ساحل کا معائنہ کئے بین الاقوامی کمیٹی کے ماہرین نے سند عطاکرنے کی منظوری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...