ہوناور: کاسرگوڈ ٹونکا میں 200آبی کچوؤں کے بچے؛ ماہی گیروں نے سمندر میں چھوڑتے ہوئے بچانے میں ہوئے کامیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th April 2021, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:5؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)زوال کے قریب آلِور ریڈلے نسل کے 200آبی کچوؤں کے بچوں کی حفاظت کرتےہوئے انہیں سمندر میں چھوڑتےہوئے ہوناور کاسرگوڈ ٹونکا کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے انسانیت کے ساتھ ماحولیات کے متعلق اپنی بڑی ذمہ داری کو ادا کیا ہے۔

کاسرگوڈ ٹونکا کےقریب جہاں ندی اور سمندر کےملنے والےمقام پر 45دن پہلے آلور ریڈلے نسل کے آبی کچوؤں نے انڈے رکھ کر چلے گئے تھے۔ مقامی نوجوان ماہی گیر اور پنچایت ممبران نے متعلقہ جگہ پر باڑ لگاتے ہوئے اس کو کتوں سے محفوظ کردیا تھا اورروزانہ جائے وقوع  پر پہنچ کر انڈوں کی نگرانی بھی کرتے رہے۔

45دنوں کے بعد اتوار کی صبح تین بجے انڈوں سے بچے نکلنے کی خبر پھیلتے ہی سیکڑوں لوگ دیکھنےکے لئے آئے اور آبی کچوؤں کے بچوں کی حفاظت کی۔ اطلاع پاتےہی فاریسٹ عملہ ، کرناٹک حیاتی تنوع بورڈ کے ممبر ڈاکٹر پرکاش میستا ، اترکنڑا ضلع ماہی گیر فیڈریشن کے صدر راجو تانڈیل ، مقامی چرچ کے فادر اور کاروار ساحلی حیاتی سائنس کے ریسرچ اسکالر س سمیت سماجی کارکنان جائے وقوع پہنچے۔ خیال رہےکہ مقامی ماہی گیروں نے اسی مقام کے قریب پرائیویٹ بندرگاہ کی تعمیر کو لےکر احتجاج جاری ہے۔ مقامی نوجوان ماہی گیر ں نے شروع سے انڈوں کی حفاظت کرتےہوئے بچے ہونے کے بعد سمندر میں چھوڑنے تک بہتر کام انجام دینےپر لوگوں نے ستائش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔